خبریں

’غزہ میں حالات ٹھیک نہیں، فی الحال ہندوستانیوں کو نکالنا مشکل‘، حکومت ہند کا بیان

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی کا کہنا ہے کہ ’’غزہ میں جو حالات ہیں، ایسے میں کسی کو وہاں سے نکالنا مشکل ہے، لیکن ہمیں موقع ملا تو ہم ہندوستانیوں کو ضرور باہر نکالیں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>غزہ میں حالات تشویشناک، تصویر Getty Images</p></div>

غزہ میں حالات تشویشناک، تصویر Getty Images

 
LEON NEAL

غزہ میں اسرائیل کا فضائی حملہ جاری ہے جس سے حماس-اسرائیل جنگ نے تشویشناک صورت اختیار کر لی ہے۔ اسرائیل سے تو حکومت ہند نے ’آپریشن اجئے‘ شروع کر سینکڑوں ہندوستانیوں کو وطن واپس لایا ہے، لیکن غزہ میں پھنسے کچھ ہندوستانیوں کو وہاں سے نکالنا مشکل ہو رہا ہے۔ اس درمیان حکومت ہند نے کہا ہے کہ غزہ میں 4 ہندوستانی موجود ہیں اور فی الحال جو حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں، اس میں ان لوگوں کو وہاں سے نکالنا ٹھیک نہیں ہوگا۔

Published: undefined

دراصل مرکزی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی کا ایک بیان سامنے آیا ہے۔ اس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’غزہ میں جو حالات ہیں، اس میں کسی کو نکالنا مشکل ہے۔ لیکن اگر ہمیں موقع ملا تو ہم انھیں (ہندوستانیوں کو) ضرور باہر نکال لیں گے۔‘‘ وزارت کا کہنا ہے کہ چار ہندوستانی شہریوں میں سے ایک ویسٹ بینک میں ہے۔ یہ بھی جانکاری دی گئی کہ غزہ میں کسی بھی ہندوستان کے ہلاک ہونے یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

Published: undefined

اس درمیان ارندم باگچی نے غزہ کے اسپتال پر ہوئے بہیمانہ حملے میں ہلاک تقریباً 500 افراد کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کی اور کہا کہ ’’وزیر اعظم نے شہریوں کی اموات پر فکر ظاہر کی ہے اور کنبوں کے تئیں اظہارِ ہمدردی کی ہے۔ ہندوستان سبھی طرح کے تشدد کی مذمت کرتا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’فلسطین ایشو پر ہم نے اپنی بات دہرائی ہے۔ ہم دونوں ممالک کے آپسی حل کی حمایت کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined