ہانگ کانگ میں آج پیر کو پولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کے بعد احتجاج کے دوران افراتفری پھیل گئی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ اس جزیرے کے مشرقی حصے میں پیش آیا۔
Published: undefined
مزید یہ کہ پولیس کی جانب سے بہت قریب سے چلائی گئی ایک گولی سے ایک شخص زخمی ہوا۔ زخمی ہوتے ہی یہ شخص زمین پر گر گیا اور ہر جانب خون پھیل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ڈاکٹرز نے فوری طور پر آپریشن کرتے ہوئے اس کے جسم سے گولی نکال دی ہے۔
Published: undefined
ہانگ کانگ کی پولیس نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ہانگ کانگ میں اس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ مظاہرین نے اہم شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے ناکہ بندی کی کوشش کی۔ ساتھ ہی ٹرین سروس جزوی طور پر معطل ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
جمہوریت نواز کارکن جوشوآ وونگ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج پیر کی صبح ہی پولیس کی جانب سے شدید کارروائی شروع کی گئی تھی،''صبح نو بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ایک پولیس اہلکار مظاہرین پر چیخ چلا رہا تھا۔‘‘
Published: undefined
ہانگ کانگ میں جون میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تھے۔ چین کے اس خصوصی انتظامی علاقے کی سربراہ کیری لیم ایک ایسا قانون لاگو کرنا چاہتی تھیں، جس کے بعد مشتبہ افراد کی چین کو حوالگی کی راہ ہموار ہو جاتی۔ تاہم بعد ازاں حکومت نے اس قانون کو نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ مظاہرین ابھی بھی پولیس تشدد اور بیجنگ حکومت کے اثر و رسوخ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز