حیدرآباد: لنگانہ میں بکروں کی تقسیم کی انوکھی اسکیم نے ایک اہم سنگ میل کو عبور کیا ہے۔ریاست میں پہلے مرحلہ میں بکروں کے 3.65لاکھ یونٹس کی تقسیم کے نشانہ کے برخلاف 3.22لاکھ یونٹس کی تقسیم کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ان میں 67.7لاکھ بکرے شامل ہیں ۔ہر یونٹ میں 20بکرے اور ایک دنبہ ہوتا ہے۔
وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ریاست کے گولہ اورکروما طبقات کو معاشی طورپر بااختیار بنانے کیلئے اس اسکیم کا آغاز کیا تھا جس کے کافی بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس اسکیم کے ذریعہ ریاست بھرمیں تقریبا1.02کرو ڑ بکروں کی تقسیم کا تخمینہ لگایاگیا ہے۔
Published: undefined
اس اسکیم کے آغاز سے ایک سال کے اندر تلنگانہ حکومت نے 2.85لاکھ استفادہ کنندگان میں 60لاکھ سے زائد بکرے تقسیم کئے ہیں جس پر جاریہ سال جون کے اواخر تک 3656کروڑ روپئے کے مصارف عائد ہوئے ہیں۔9اکتوبرتک تقریباً 3.22لاکھ بکروں کے یونٹس 5000کروڑ روپے کے تخمینی مصارف سے تقسیم کئے گئے۔بکروں کی تقسیم پہلے مرحلہ میں جملہ 3.65لاکھ استفادہ کنندگان میں کی گئی ۔جاریہ سال جون میں ا س پروگرام کا دوسرامرحلہ شروع ہوا جس میں 3.6لاکھ استفادہ کنندگان کے احاطہ کانشانہ بنایاگیا۔
اس اسکیم پر مناسب طورپر عمل کے نتیجہ میں بکروں کی گھریلو پیداوار میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔افسران،دیگر ریاستوں سے بکروں کے گوشت کو درآمد کرنے کے معاملہ میں ریاست کو خودمکتفی بنانا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز