نئی دہلی: طالبان نے اپنے نام نہاد اسلامی ایجنڈے کے ایک حصے کے طور پر مشرقی افغانستان کے صوبہ پکتیا واقع چمکانی علاقے میں موجود نشان صاحب گرودوارے سے سکھوں کا جھنڈا مبینہ طور پر ہٹا دیا ہے۔اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔ نشان صاحب گرودوارہ کی تاریخی اہمیت ہے کیونکہ اس کا دورہ سکھ مذہب کے بانی گرو نانک نے کیا تھا۔
Published: undefined
ذرائع نے جمعہ کے روز بتایاکہ وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ ’’ہم نے افغانستان کے صوبہ پکتیا میں چمکانی میں واقع گرودوارہ نشان صاحب کی چھت سے سکھ جھنڈے کو ہٹانے سے متعلق میڈیا کی رپورٹ دیکھی ہے۔ ہم اس فعل کی مذمت کرتے ہیں اور ہندوستان کے اس پختہ یقین کا اعادہ کرتے ہیں کہ افغانستان کا مستقبل ایسا ہونا چاہیے جہاں افغان سماج کے تمام طبقات بشمول اقلیتوں اور خواتین کے مفادات محفوظ ہوں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined