طالبان نے امریکہ پر افغانستان سے واپسی کے دوران کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قصداً سامانوں کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایریانا نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے ایک اہم رکن انس حقانی نے آخری امریکی فوجی کے افغانستان چھوڑنے کے ایک دن بعد کابل ہوائی اڈے کا دورہ کیا اور کہا کہ امریکہ نے جان بوجھ کر ہیلی کاپٹر، فوجی گاڑیوں اور سہولیات سمیت فوجی سامانوں کو تباہ کر دیا ہے۔
Published: undefined
حقانی نے کہا کہ ’’سالوں تک انھوں نے ہمیں تباہی پھیلانے والا کہا۔ لیکن اب آپ ان لوگوں کو دیکھ رہے ہیں جو تباہی پھیلانے والے ہیں۔ انھوں نے ہماری ملکی ملکیت کو تباہ کر دیا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ امریکی فوج کو لے جانے والی آخری پرواز منگل کی صبح کابل سے روانہ ہوئی جس کے ساتھ ہی افغانستان میں 20 سال پر مبنی امریکہ کی فوجی موجودگی ختم ہو گئی۔
Published: undefined
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ کابل ہوائی اڈے پر درجنوں گاڑیاں، ہیلی کاپٹر، فوجی سامان اور سہولیات تباہ ہو گئی ہیں۔ طالبان کے ایک رکن نے کہا کہ ’’ہم ہوائی اڈے کو استعمال کے لائق بنانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ امیرات کے سبھی لیڈر یہی چاہتے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اہم بات یہ ہے کہ حملہ آور افغانستان میں کبھی ٹھہر نہیں سکے۔ حملہ آوروں کو ہر وقت (تاریخ میں) شکست دی گئی ہے۔ یہ ایک سچائی ہے کہ امریکی شکست کھا گئے اور وہ پیچھے ہٹ گئے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز