خبریں

رمضان میں جلد کی حفاظت، صحت بخش غذائی عادات اپنائیں

غذائی ماہرین کے مطابق، سحری اور افطار میں صحت بخش غذا کا انتخاب، سوڈا مشروبات سے پرہیز، مصالحوں اور نمک کے محدود استعمال، اور کھانے کے بعد مناسب ورزش و چہل قدمی جلد کی صحت کے لیے مفید ہیں

<div class="paragraphs"><p>رمضان میں جلد کی حفاظت</p></div>

رمضان میں جلد کی حفاظت

 

رمضان کی روحانی نعمتیں بے شمار ہیں، لیکن یہ مقدس مہینہ جہاں روزے داروں کے لیے جسمانی فوائد لے کر آتا ہے وہیں غذا کے غلط استعمال کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنی صحت، خاص طور پر اپنی جلد خراب کر لیتے ہیں۔

رمضا ن المبارک میں صحت مند غذائی انتخاب کے نتیجے میں انسان کا میٹابولزم بہتر ہوتا ہے اور جسمانی وزن میں کمی سمیت کولیسٹرول کی سطح میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ اس مقدس مہینے میں کھانے پینے کی غلط عادات کے باعث انسان کی جلد پر بہت منفی اثرات نظر آنے لگتے ہیں۔

غذائی ماہرین نے رمضان میں جلد خراب ہونے کی وجوہات بتائیں ہیں جن میں سحری کا نہ کرنا، افطار میں سوڈا مشروبات کا استعمال، مصالحوں اور نمک کا کثرت سے استعما ل، افطار کے فوراً بعد ورزش اور سحر و افطار کے بعد سونا شامل ہے۔

سحری کا نہ کرنا

سحری کے وقت ایسی غذا کھائیں جو کہ متوازن ہو۔ اس میں اتنی مقدار میں نشاستہ اور چکنائی ہو جو آپ کو قوت اور غذائیت فراہم کرسکے۔ سحری میں مشروبات زیادہ مقدار میں استعمال کریں جو آپ کو سارا وقت پانی کی کمی سے بچائیں اور غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیں۔ اگر آپ متوازن غذا کا استعمال نہیں کریں گے تو جلد پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

Published: undefined

سوڈا مشروبات کا استعمال

ماہرین کا کہنا ہے کہ سوڈا مشروبات یا کولڈ ڈرنکس کا استعمال انتہائی خطرناک ہے تو افطار میں کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

افطار میں سوڈا مشروبات کا ستعمال کرنے سے جلد پر جھریاں پڑ سکتیں ہیں۔ سوڈا مشروبات کے مقابلے تازہ جوسز کا استعمال جلد کی صحت کے لئے مفید ہے۔ افطار میں پانی یا لیموں پانی کا استعمال بہترین ہے۔

نمک اور روغنی غذاؤں کا استعمال

رمضان المبارک میں لوگ بڑے ذوق و شوق سے روغنی غذائیں تناول کرتے ہیں حالانکہ غذائی ماہرین اس سے منع کرتے ہیں، روغنی کھانے کی وجہ سے دن میں آپ کیلئے روزہ رکھنا مشکل ہوسکتا ہے۔ مرغن اور روغنی کھانے یا غذا میں نمک کی ذیادہ مقدار آپ کی جلد کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

رمضان میں نمک کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جو پانی کی کمی کا سبب بنتے ہیں جس کے باعث جلد خشک ہونے لگتی ہے۔ ماہرین غذائیت اس کے لیے کیلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Published: undefined

افطار کے بعد ورزش

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ رمضان المبارک کے روزے رکھنے والے افراد کو افطار کے دو سے تین گھنٹے بعد یا سحری سے پہلے ورزش کرنی چاہیے۔ افطار کے فوری بعد ورزش کرنا آپ کی جلد کے لیے بالکل ٹھیک نہیں ہے۔

سحرو افطار کے بعد جلدی سونا

ماہرین غذائیت کے مطابق سحر سے پہلے اور افطار کے بعد چہل قدمی کرنا بہت ضروری ہے۔ چہل قدمی کرنے سے کھانا ہضم ہوجاتا ہے، ورنہ سحری کرنے کے بعد اور افطار کے فوراً بعد سونے سے کھانا ٹھیک سے ہضم نہیں ہوگا معدے میں بھاری پن محسوس ہوگا۔ یہ طرز عمل صحت کے لیے کسی طور مناسب نہیں ہے۔ اس عادت سے وزن میں اضافہ اور دل کی بیماریوں کے علاوہ جلد کو بھی خراب ہونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined