نئی دہلی: سپریم کورٹ کی کالیجیم میں شامل دوسرے سب سے زیادہ سینئر جج جسٹس چیلامیشور کی طرف سے چیف جسٹس دیپک مشرا کو لکھے گئے نئے خط کے پس منظر میں آج کالیجیم کی میٹنگ ہونے کی امید ہے۔
جسٹس چیلامیشور کو چھوڑ کر کالیجیم کے تین دیگر اراکین جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس کورئن جوزف اور جسٹس مدن بی لوکور نے بدھ کو چیف جسٹس سے ان کے چیمبر میں ملاقا ت کی تھی اور پروسیس میمو (ایم او پی) پربات چیت کی تھی۔
جج چیلامیشور چھٹی پر تھے اس لئے وہ تینوں ججوں کے ساتھ موجود نہیں رہ سکے۔ اس کے باوجود انہوں نے خط لکھ کر اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ایم جوزف کا نام کالیجیم کے ذریعہ عدالت عظمی کے جج کے طورپر پھر سے بھیجنے کا مشورہ دیا ہے۔
Published: 11 May 2018, 12:13 PM IST
کالیجیم کے چار اراکین کے جج کے ایم جوزف کے نام پر متفق ہونے کے بعد چیف جسٹس پر کالیجیم کی ایک اور میٹنگ پھر سے بلانے کے لئے دباؤ بڑھ گیا ہے۔
خیال رہے کہ اگر کالیجیم پھر سے جسٹس کے ایم جوزف کے نام کی سفارش بھیجتا ہے تو حکومت کو اسے ماننا پڑے گا۔
Published: 11 May 2018, 12:13 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 May 2018, 12:13 PM IST