خبریں

سری لنکا معاشی بحران: حالات بدتر، ہندوستان اور عالمی بینک مل کر کریں گے 15 ہزار کروڑ روپے کی امداد!

سری لنکا کو ہندوستان نے 50 کروڑ ڈالر کا اضافی قرض دینے پر اتفاق ظاہر کیا ہے، سری لنکا کو بین الاقوامی مانیٹری فنڈ سے باز آبادکاری پیکیج ملنے میں تاخیر کے درمیان ہندوستان مزید مدد کو آگے آیا ہے۔

سری لنکا میں احتجاج
سری لنکا میں احتجاج 

اس وقت سری لنکا زبردست معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ مہنگائی عروج پر ہے اور ضروری سامانوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ ایسے میں ہندوستان اور چین سمیت کئی پڑوسی ممالک نے سری لنکا کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا ہے۔ بین الاقوامی مانیٹری فنڈ کی طرف سے بھی راحتی پیکیج دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان سری لنکا کے وزیر مالیات علی صابری نے ہفتہ کے روز کہا کہ ’’ہندوستان اور عالمی بینک مل کر سری لنکا کو 15.29 ہزار کروڑ روپے کی مدد دینے پر غور کر رہے ہیں۔‘‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی بحران سے باہر نکلنے کے لیے سری لنکا کئی ممالک کا رخ کر رہا ہے۔ اس عمل میں سری لنکا نے چین اور جاپان سے بھی بات کی ہے۔ علی صابری کا کہنا ہے کہ عالمی بینک آئندہ چار مہینوں میں 30 کروڑ سے 60 کروڑ ڈالر کی توسیع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس سے ملک میں دوا اور ضروری سامان کو محفوظ کیا جا سکے۔

Published: undefined

معاشی بحران سے نبرد آزما سری لنکا کو ہندوستان نے 50 کروڑ ڈالر کا اضافی قرض دینے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ سری لنکا کو بین الاقوامی مانیٹری فنڈ سے باز آبادکاری پیکیج ملنے میں تاخیر کے درمیان ہندوستان مزید مدد کو آگے آیا ہے۔ سری لنکا کے وزیر مالیات علی صابری نے یہ جانکاری دی۔ سری لنکا کے پاس تیل درآمد کرنے کا بھی پیسہ نہیں ہے۔ اس کا غیر ملکی کرنسی کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔ ملک میں مہنگائی بھی بے قابو ہے۔

Published: undefined

واضح ہو کہ صابری نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ہندوستان تیل درآمد کے لیے ہمیں 50 کروڑ ڈالر اضافی دینے پر راضی ہو گیا ہے اور امید ہے کہ وہ ایک ارب ڈالر کے اضافی قرض پر بھی غور کرے گا۔ سری لنکا کو ہندوستان 1.5 ارب ڈالر کی درآمدگی بل ادائیگی ملتوی کرنے پر پہلے ہی اتفاق ظاہر کر چکا ہے۔ سری لنکا کو یہ رقم ایشین کلیئرنگ یونین کو ادا کرنی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined