کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سندھیا نے عمریہ ضلع کی مانپور اسمبلی حلقہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومت کی جم کر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا ’’ آج ملک میں چاہے کسی بھی شعبہ کو لے لیجئے جو بھی کچھ نظر آتا ہے وہ کانگریس کا بنایا ہوا ہے اور ملک میں جو بھی ترقی ہوئی ہے وہ کانگریس کے دور میں ہوئی ہے اور ملک میں گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں جو کچھ ہوا ہے وہ ملک کے عوام دیکھ رہے ہیں۔ یہ راجیو گاندھی کی دور اندیشی ہی تھی کہ آج ہر شخص کے ہاتھ میں موبائل ہے‘‘۔
سندھیا نے مزید کہا کہ ’’ بی جے پی انتخابات جیتنے کے لئے رام کی بات کرتی ہے، ہمیشہ کہتی ہے کہ مندر وہیں بنائیں گے مگر تاریخ نہیں بتاتی ہے۔ رام کا مندر تو نہیں بنا لیکن مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کا مندر ضرور بن گیاہے ‘‘۔ انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر اس جلسہ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ’’ بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے پریشان عوام نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں تبدیلی کا ذہن بنا لیا ہے اور یہ جلسہ اس تبدیلی کا گواہ ہے‘‘۔
Published: undefined
واضح رہے ہندو مہاسبھا نے گوالیر کے دولت گنج علاقہ میں اس ناتھو رام گوڈسے کا مندر بنوایا جس نے ملک کے باپو کو قتل کیا ۔ گزشتہ سال 9 نومبر کو باپو کے سینے میں گولیوں سے چھلنی والا مجسمہ لگایا گیا تھا ۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے سال 2014 میں پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر میڈیا کے سامنے کھلے عام کہا تھا’’ ناتھو رام گوڈسے ہمارے لئے محترم ہیں ‘‘۔ اس کے بعد بی جے پی صدر امت شاہ نے انہیں خط لکھ کر صفائی دینے کی ایک رسم بھی ادا کی تھی ۔
واضح رہے کانگریس انتخابی مہم کےچیئرمین بننے کے بعد سندھیا پہلی مرتبہ تین دن کے لئے آدیواسی علاقہ کے دورہ پر گئے ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سندھیا اس دوران آدیواسیوں کے درمیان میٹنگ اور ذاتی ملاقات بھی کریں گے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز