خبریں

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کئی معاہدے پر دستخط، بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا دورۂ ہند رہا کامیاب

سکریٹری برائے خارجہ ونئے موہن کواترا نے بتایا کہ بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا موجودہ دورۂ ہند دونوں ممالک کے درمیان مستقل اعلیٰ سطحی سیاسی روابط کا اہم حصہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نریندر مودی اور شیخ حسینہ تبادلہ خیال کرتے ہوئے، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/narendramodi">@narendramodi</a></p></div>

نریندر مودی اور شیخ حسینہ تبادلہ خیال کرتے ہوئے، تصویر @narendramodi

 

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وہ 21 جون کو ہندوستان پہنچی تھیں اور آج ان کی ملاقات ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی سرکردہ سیاسی لیڈران اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران سے ہوئی۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے دورے کی جانکاری دیتے ہوئے سکریٹری برائے خارجہ ونئے موہن کواترا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’’آج صبح وزیر اعظم شیخ حسینہ کا راشٹرپتی بھون احاطہ میں رسمی استقبال کیا گیا، جس کے بعد ان کی طرف سے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے راج گھاٹ کا دورہ کیا گیا۔ پھر وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم شیخ حسینہ نے حیدر آباد ہاؤس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘

Published: undefined

ونئے موہن کواترا نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کا دورۂ ہند دونوں ممالک کے درمیان مستقل اعلیٰ سطحی سیاسی روابط کا اہم حصہ ہے۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اس مہینے کے شروع میں اٹھارہویں لوک سبھا کے انتخاب کے بعد 9 جون کو مرکزی وزارتی کونسل کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے والے بین الاقوامی لیڈران میں سے ایک تھیں۔ شیخ حسینہ نے ہندوستان کا گزشتہ سرکاری دورہ ستمبر 2022 میں کیا تھا، جس کے بعد وہ جی-20 میں حصہ لینے کے لیے ایک مہمان کی شکل میں ہندوستان آئی تھیں۔

Published: undefined

بہرحال، بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تازہ دور ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں کے لیے بہت اہم ثابت ہوا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ آج پی ایم مودی اور شیخ حسینہ کی ملاقات کے درمیان دو فریقی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس میں مقامی اور عالمی ایشوز پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے ہمارے دو فریقی اور ذیلی علاقائی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے ایک نئی سمت و رفتار دینے پر اتفاق ظاہر کیا۔ دونوں لیڈروں نے دہشت گردی، شدت پسندی اور ہماری طویل ارضی سرحد کے پرامن انتظام و انصرام سے متعلق روابط کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ظاہر کیا۔

Published: undefined

سکریٹری برائے خارجہ موہن کواترا نے کچھ اہم جانکاریاں دیتے ہوئے بتایا کہ بنگلہ دیش کے اندر ہندوستان تیستا ندی کے تحفظ اور مینجمنٹ کا کام کرے گا جس کے لیے ہندوستان کی طرف سے مناسب امداد کی جائے گی۔ دونوں ممالک نے خلائی ٹیکنالوجی پر بھی ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا ہے جس کا مقصد ہندوستان کے لانچ وہیکل پر بنگلہ دیش کے لیے مشترکہ طور سے تیار چھوٹے سیٹلائٹ کی لانچنگ کے لیے تعاون قائم کرنا ہے۔ دونوں لیڈروں (پی ایم مودی اور شیخ حسینہ) کے درمیان دفاعی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

Published: undefined

موہن کواترا کا کہنا ہے کہ رابطہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کی شراکت داری کے مرکزی ستونوں میں سے ایک ہے۔ ہم راج شاہی اور کولکاتا کے درمیان ایک نئی مسافر ٹرین سروس شروع کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ہم مزید ایک بس سروس بھی شروع کریں گے جو کولکاتا اور چٹگاؤں کے درمیان چلے گی۔

Published: undefined

اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم جلد ہی بنگلہ دیش سے ہندوستان کے لیے میڈیکل ویزا کو ای-میڈیکل ویزا زمرہ میں ڈال دیں گے، جو بہت بڑی سہولت فراہم کرے گی اور ان لوگوں کے لیے بھی ایک بڑی سہولت ہوگی جو اس ای-میڈیکل ویزا منصوبہ کا فائدہ اٹھائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined