خبریں

پاکستان زلزلہ: متعدد ہلاکتیں، کئی سو زخمی

شمالی پاکستان میں زلزلے کے باعث میر پور اور آس پاس کے پہاڑی علاقوں سے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان زلزلہ: متعدد ہلاکتیں، کئی سو زخمی
پاکستان زلزلہ: متعدد ہلاکتیں، کئی سو زخمی 

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم کے میڈیا آفیسر سہیل ملک نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،'' میر پور شہر کا زیادہ تر حصہ محفوظ رہا ہے۔ لیکن جہلم نہر کافی متاثر ہوئی، کلیال سیکٹر بھی متاثر ہوا ہے۔‘'

Published: undefined

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میر پور شہر کی بعض سڑکوں میں بہت بڑی دراڑیں پڑ گئیں۔ کچھ گاڑیوں پر دیواریں گر گئیں جبکہ کئی بسیں اور گاڑیاں الٹ گئیں۔ سہیل ملک نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ مقامی حکومت زلزلے سے متاثرہ افراد کو ریلیف پہنچانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل استعمال کرے گی۔

Published: undefined

پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجیمنٹ اتھارٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے نیوز ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ زلزلے سے زیادہ نقصان جہلم اور میر پور کے درمیانی علاقے میں ہوا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوجی امداد روانہ کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

پاکستان کے محکمہء موسمیات کے اسسٹنٹ میٹرولجسٹ داؤد خان نے زلزلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی شدت پانچھ اشاریہ آٹھ اور اس کی گہرائی دس کلو میٹر تک تھی۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم سے تیئس کلو میٹر شمال میں تھا اور یہ زلزلہ پچپن سیکنڈ جاری رہا۔

Published: undefined

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 2005ء میں بدترین زلزلہ آیا تھا جس میں پچہتر ہزار سے زائد لوگ مارے گئے تھے۔ مرنے والوں میں بڑی تعداد اسکول کے بچوں کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined