خبریں

کشمیر: سلمان کی محبوبہ سے ملاقات

سلمان خان اس سے قبل سپر ہٹ ثابت ہونے والی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں سونہ مرگ آئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ اور سلمان خان

سری نگر : بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں وادی کشمیر میں ہیں۔ انہوں نے یہاں ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ان کے ہمراہ فلم کے پروڈیوسررمیش تورانی اور باڈی گارڈ شیرا بھی تھے۔

Published: 25 Apr 2018, 4:05 PM IST

رمیش تورانی نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ ہم وزیر اعلیٰ میڈم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ریس تھری کے آخری مرحلے کی شوٹنگ کے لئے کشمیر میں ہمارا خیرمقدم کیا۔‘‘ ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے گذشتہ روز ’ریس تھری‘ کے عملے کے ساتھ سری نگر پہنچنے پر سب سے پہلے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ فلم کے عملے نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ایک گھنٹے تک بات چیت کی اور بعدازاں فلم کے آخری مرحلے کی شوٹنگ کے لئے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ گئے۔

Published: 25 Apr 2018, 4:05 PM IST

تصویر سوشل میڈیا

سلمان خان اس سے قبل سپر ہٹ ثابت ہونے والی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں سونہ مرگ آئے تھے۔ تب وہ قریب دو ہفتوں تک سونہ مرگ میں خیمہ زن تھے۔ انہوں نے جنوبی کشمیر میں ’بجرنگی بھائی جان‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک غریب بیوہ کے خاندان کو اپنا لیا تھا۔ بتادیں کہ وزیر اعلیٰ مفتی نے گذشتہ برس کہا تھا کہ وہ سلمان خان کو کشمیر کا برانڈ امبیسڈر بنانا چاہتی ہیں۔ 15 جون کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی ’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ساتھ انیل کپور، بابی دیول، جیکولین فرنانڈیز، ڈیسی شاہ اور ثاقت سلیم بھی نظر آئیں گے۔

Published: 25 Apr 2018, 4:05 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Apr 2018, 4:05 PM IST