دمشق سے بدھ 26 ستمبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق ماسکو حکومت نے اسی ہفتے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ روس شام کو اپنے تیار کردہ انتہائی جدید طرز کے ایس 3 سو نامی فضائی دفاعی میزائل سسٹم مہیا کرے گا۔
Published: 27 Sep 2018, 5:53 AM IST
ماسکو حکومت نے یہ فیصلہ اس واقعے کے محض ایک ہفتے بعد کیا تھا، جب شام پر ایک نئے اسرائیلی ہوائی حملے کے بعد شامی فوج نے غلطی سے ایک روسی طیارہ مار گرایا تھا۔ اس طیارے میں سوار تمام 15 روسی فوجی مارے گئے تھے۔
Published: 27 Sep 2018, 5:53 AM IST
روس نے اپنے اس طیارے کی تباہی کے بعد اس کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے یہ فضائی حملہ شام میں ایک بڑے روسی طیارے کو دوران پرواز اپنے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کیا تھا۔
Published: 27 Sep 2018, 5:53 AM IST
اس سلسلے میں شامی نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اب نہ صرف شام کے لیے روسی S-300 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کی عنقریب فراہمی کا خیر مقدم کیا ہے بلکہ ساتھ ہی انہوں نے یہ تصدیق بھی کی ہے کہ ماسکو حکومت کے وعدوں کے مطابق یہ میزائل سسٹم آئندہ دو ہفتوں کے اندر اندر شام پہنچ جائیں گے۔
Published: 27 Sep 2018, 5:53 AM IST
اے ایف پی نے لکھا ہے کہ شام میں یہ نئے میزائل سسٹم روس ہی کے بنائے ہوئے ایس 2 سو طرز کے میزائل سسٹم کی جگہ لے لیں گے۔ جدید ترین ایس 3 سو طرز کے میزائل سسٹم کے مقابلے میں ایس 2 سو میزائل سسٹم بہت پرانے ہیں، جو سوویت دور میں تیار کیے گئے تھے۔
Published: 27 Sep 2018, 5:53 AM IST
شامی حکومت کی 2013ء میں کی گئی ایک درخواست پر روس دمشق کو یہ میزائل بہت پہلے فراہم کر دینا چاہتا تھا، تاہم ماضی میں ماسکو نے اپنا یہ فیصلہ اسرائیل کی درخواست پر مؤخر کر دیا تھا۔
Published: 27 Sep 2018, 5:53 AM IST
اس سلسلے میں شامی نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے دمشق میں کہا، ’’میرے خیال میں اسرائیل، جو مختلف بہانے بنا کر بار بار فضائی حملے کرنے کا عادی ہو چکا ہے، اب شامی سرزمین پر کوئی بھی نیا فضائی حملہ کرنے سے قبل محتاط انداز میں سوچنے پر مجبور ہو جائے گا۔‘‘
Published: 27 Sep 2018, 5:53 AM IST
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے المقداد کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے، ’’اب اسرائیل کو کوئی بھی ایسی کوشش کرنے دیں۔ ہم اپنا دفاع ایسے ہی کریں گے، جیسے ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں۔‘‘
Published: 27 Sep 2018, 5:53 AM IST
شامی نائب وزیر خارجہ کے الفاظ میں اسرائیل کے لیے اب یہ لازمی ہو گیا ہے کہ وہ ایک بار بھی شام پر کوئی نیا حملہ کرنے سے پہلے کئی بار سوچے۔
Published: 27 Sep 2018, 5:53 AM IST
اسرائیل شام میں اب تک کئی بار ایسے فضائی حملے کر چکا ہے، جو اس کے مطابق شام میں ایران اور ایران نواز لبنانی شیعہ تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں پر کیے گئے تھے۔
Published: 27 Sep 2018, 5:53 AM IST
اسرائیل کا د عویٰ ہے کہ شام میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کو ہتھیار بھی ایران ہی فراہم کرتا ہے۔
Published: 27 Sep 2018, 5:53 AM IST
شامی خانہ جنگی میں روس، ایران اور ایران نواز لبنانی تنظیم حزب اللہ صدر بشار الاسد اور ان کی قیادت میں دمشق حکومت کے اہم ترین سیاسی اور عسکری اتحادی ہیں۔
Published: 27 Sep 2018, 5:53 AM IST
2011ء سے جاری شامی خانہ جنگی میں اب تک قریب چار لاکھ انسان ہلاک، کئی لاکھ زخمی اور کئی ملین بے گھر ہو چکے ہیں۔ بے گھر ہونے والے کئی ملین شامی شہریوں میں سے کئی لاکھ مختلف ہمسایہ یا یورپی ممالک میں پناہ گزین ہیں۔
Published: 27 Sep 2018, 5:53 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Sep 2018, 5:53 AM IST
تصویر: پریس ریلیز