سندھی سماج کی تاریخ پر لکھی گئی کتاب ’موسٹ آئیکونک سندھیز آف دی ورلڈ‘ کا اجرا بدھ کے روز پریس کلب آف انڈیا، رائے سینا روڈ نئی دہلی میں کیا گیا۔ اس موقع پر سندھی سماج کی سرکردہ شخصیت رکن پارلیمنٹ شنکر لالوانی، کتاب کے مصنف وکاس بھارگو اور سندھی اکادمی دہلی کے سکریٹری سمیت دیگر معزز اشخاص موجود تھے۔ اس کتاب پر لوک سبھا اسپیرک اوم برلا بھی اپنی رائے ظاہر کر چکے ہیں۔
Published: undefined
اس موقع پر منعقد پریس کانفرنس میں رکن پارلیمنٹ شنکر لالوانی نے وکاس بھارگو کو ان کے اس کام کے لیے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ غیر سندھی ہوتے ہوئے بھی انھوں نے سندھی تاریخ پر کتاب لکھی۔ اس طرح کی سوچ سے سندھی سماج کے تعاون کو دنیا کے سامنے لانے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے یہ بھی تذکرہ کیا کہ ’’یو اے ای اور دنیا کے لیے خصوصی طور سے سندھی طبقہ کے لیے ہندوستانی عظیم تعاون کردہ ہیں۔‘‘
Published: undefined
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کتاب کے مصنف وکاس بھارگو نے کہا کہ سندھی سماج پر لکھی گئی یہ کتاب ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے۔ یہ کتاب اپنے آپ میں دلچسپ ہے کیونکہ یہ سندھ اور سندھی کی کہانی ہے جسے ایک غیر سندھی نے شائع کیا ہے، کیونکہ وہ اس سماج سے بے انتہا متاثر ہے۔ اس کتاب میں دنیا کے 16 ممالک کی 61 سندھی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ وکاس بھارگو کی اس کتاب سے قبل 32 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ عرب ورلڈ کے اوپر ان کی لکھی گئی کتاب ’سوچ‘ اس موضوع پر لکھی گئی پہلی ہندی کتاب ہے۔ افریقہ پر لکھی گئی ان کی دو کتابیں بھی کافی شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ وکاس بھارگو کا کہنا ہے کہ راجستھان، مہاراشٹر، گجرات، پنجاب اور اتر پردیش پر بھی انھوں نے کتابیں لکھی ہیں جنھی قارئین کا بھرپور پیار ملا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز