خبریں

صرف گلے لگنے سے تعلقات اچھے نہیں ہوتے: راہل گاندھی

وزیر اعظم نریندر مودی کے گلے لگنے کے عمل کی تنقید کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے حکومت کی خارجہ پالیسی کی سخت تنقید کی۔

تصویر سوشل میڈیا 
تصویر سوشل میڈیا  وزیرا عظم مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کی فائل تصویر

کانگریس صدر راہل گاندھی نے ہندوستان ٹائمس لیڈر شپ سمٹ کے دوران ملک کی موجودہ خارجہ پالیسی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’خارجہ پالیسی میں ایسا نہیں ہوتا کہ آپ گلے لگے اور تمام مسائل حل ہو گئے ‘‘۔ کانگریس صدر نے کہا کہ خارجہ پالیسی کو لے کر موجودہ حکومت کی پالیسی میں استحکام نہیں ہے ۔ حکومت کبھی کوئی پالیسی اختیار کرتی ہے اور کبھی کوئی، جس کی وجہ سے آج چین ہمارے اوپر حاوی ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ممالک کے ساتھ رشتے اچھے نہیں ہیں چاہے وہ نیپال ہو یا سری لنکا۔

Published: 05 Oct 2018, 3:06 PM IST

راہل گاندھی نے ڈوکلا م کے ایشو پر حکومت کی پالیسی کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس تعلق سے چین کے ساتھ ہماری پالیسی ٹھیک نہیں ہے۔ ہماری پالیسی ٹیکٹیکل نہیں بلکہ اسٹریٹیجک ہونی چاہئے۔ پاکستان سے تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے کچھ الگ طرح کے رشتے ہیں اور پاکستان تین چار اداروں کا نام ہے۔ اس لئے کس سے بات کرنی چاہئے کس سے نہیں یہ ایک مسئلہ ہے، لیکن ایسا نیپال اور مالدیپ کے ساتھ نہیں ہے۔ ان سے ہمیں بات کرنی چاہئے اور رشتوں میں پیدا ہوئی دوری کو ختم کرنا چاہئے ۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ چین اور امریکہ کے ساتھ رشتوں میں ہمیں درمیان کا اسٹریٹیجک راستہ نکالنا چاہئے۔

Published: 05 Oct 2018, 3:06 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Oct 2018, 3:06 PM IST