ابھی دو تین دن پہلے ہی ایٹہ میں معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کا واقعہ پیش آیا تھا اور جمعرات کی شب ایک بار پھر وہی کہانی دہرائی گئی۔ ضلع ایٹہ کے علی گنج علاقے میں 9 سال کی بچی کے ساتھ زناکاری اور قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ کیلٹھا قصبہ میں کل رات ایک شادی کی تقریب میں 9 سالہ بچی کو کھینچ کر ایک شخص کھیت میں لے گیا اور عصمت دری کے بعد اسے موت کی نیند سلا دیا۔ جمعہ کی صبح تقریباً ساڑھے تین بجے لاش نیم عریاں حالت میں خون سے لتھ پتھ برآمد ہوئی۔
علی گنج تحصیل کے کیلٹھا قصبہ میں شادی کی تقریب لڑکی کے چچا لوک پال سنگھ کی تھی۔ رات کو اس تقریب سے اچانک لڑکی غائب ہو گئی۔ گھر والوں نے اس کو آس پاس تلاش کیا لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ گھر والوں نے اس کی خبر پولس والوں کو بھی دی۔ بعد میں خون سے لتھ پتھ لاش کھیت سے برآمد ہوئی۔
Published: undefined
اس معاملے میں 22 سالہ ایک شخص کوگرفتار بھی کیا گیا ہے۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان شادی کی تقریب میں پوری سینک رہا تھا اور تقریب کے بعد اس نے کچی شراب پی تھی۔ اس کے بعد اس نے بچی سے پانی مانگا تھا اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسی دوران وہ اس کو اٹھا کر کھیت میں لے گیا اور غلط کاری کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ سنجے کمار نے ملزم کو گرفتار کیے جانے کی تصدیق کی ہے اور ان کے مطابق بچی کے گھر والوں کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے بچی کو ملزم کے پاس پانی لے جاتے دیکھا تھا۔ بہر حال، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے اور پولس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
حیرانی کی بات یہ ہے کہ گزشتہ دنوں ایٹہ میں جب 8 سالہ معصوم بچی کی عصمت دری اور قتل کا معاملہ پیش آیا تھا تو وہ بھی موقع شادی کی تقریب کا ہی تھا اور بدھ کی شب بھی اتر پردیش کے سدھارتھ نگر میں 6 سالہ بچی کی عصمت دری ہوئی تھی اور اس معاملے میں آج (20 اپریل) پولس ذرائع نے بتایا کہ عصمت دری کی شکار بچی گاؤں میں منعقد ایک شادی تقریب میں ویڈیو دیکھنے گئی تھی۔ گویا کی شادی کی تقریبوں میں بچیوں کے ساتھ عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
سدھارتھ نگر عصمت دری معاملے میں جتندر یادو نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جتندر یادو بچی کو بہلا پھسلا کر سنسان جگہ پر لے گیا اور اس کے ساتھ غلط کاری کی۔ اس دوران جب بچی نے شور مچایا تو گاؤں والے پہنچ گئے اور جتندر یادو کو پکڑ کر پولس کے حوالے کر دیا۔ بچی کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined