دہلی کے تلک نگر میں ایک لڑکی کی بے رحمی سے پٹائی اور اس کا ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں پولس نے ملزم شخص روہت تومر کے خلاف عصمت دری کا کیس درج کر اسے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم روہت تومر پولس سب انسپکٹر کا بیٹا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے دہلی پولس کمشنر سے بات کی۔ انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’ایک لڑکی کو ایک شخص کے ذریعہ بے رحمی سے پیٹے جانے کا ویڈیو میری نظر سے گزرا ہے۔ میں نے دہلی پولس کمشنر سے فون پر اس سلسلے میں بات کی ہے اور اس پر ضروری کارروائی کرنے کے لیے کہا ہے۔‘‘ راج ناتھ سنگھ کی ہدایت کے بعد دہلی پولس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے روہت تومر کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کل دہلی میں ایک شرمسار کر دینے والے واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اس ویڈیو میں ایک نوجوان بڑی بے رحمی سے ایک لڑکی کی پٹائی کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ جانچ میں پتہ چلا کہ ملزم دہلی پولس کے سب انسپکٹر کا بیٹا ہے اور اس کا نام روہت ہے۔ روہت نے پٹائی کا یہ ویڈیو خود اپنے دوست سے شوٹ کرایا ہے اور پھر اسے اپنی ایک دوسری دوست کو ڈرانے کے مقصد سے اسے بھیجا تھا۔
Published: undefined
ویڈیو کے مطابق ایک بی پی او میں ملزم نوجوان بے رحمی سے لڑکی کی پٹائی کر رہا ہے اور گالیاں دے رہا ہے۔ ویڈیو بنانے والا شخص لگاتار ملزم نوجوان کو ایسا نہیں کرنے کے لیے کہتا ہے۔ اس دوران روہت لڑکی کو تھپڑ مار رہا ہے جس کے بعد لڑکی گر جاتی ہے تو اس پر لات سے حملہ کیا جاتا ہے۔ لڑکی کے گرنے کے بعد وہ لڑکی کو کہنی سے بھی مارتا ہوا نظر آتا ہے۔ اس دوران ایک لڑکا ویڈیو میں پیچھے جاتا ہوا نظر آ رہا ہے لیکن وہ بھی لڑکی کو نہیں بچاتا۔
خبروں کے مطابق ملزم نے یہ ویڈیو اپنی ایک گرل فرینڈ کو بھیجا تھا۔ وہ اس ویڈیو کے ذریعہ اپنی گرل فرینڈ کو دھمکانا چاہتا تھا کہ اگر تم نے میری بات نہیں مانی تو تمھارا بھی ایسا ہی حال کروں گا جیسا کہ اس لڑکی کا کیا ہے۔ لیکن اس لڑکی نے تلک نگر تھانہ میں تحریری شکایت کر دی۔ اس شکایت میں لڑکے کا نام اور موبائل نمبر بھی درج بتایا جا رہا ہے۔ شکایت میں لڑکی نے لکھا ہے کہ ڈیڑھ سال تک رشتہ رکھنے کے بعد دونوں کے درمیان بریک اَپ ہو گیا تھا کیونکہ ملزم شراب پی کر غنڈہ گردی کرتا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined