لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔ ان دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات کی تصویر کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی ہے جس میں راہل گاندھی اور انور ابراہیم کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ملاقات کے دوران کیا باتیں ہوئیں، اس سلسلے میں فی الحال کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر ملیشیائی وزیر اعظم انور ابراہیم ہندوستان کے سہ روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ وہ پیر کی دیر شام دہلی پہنچے تھے اور اس کے بعد سے ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز انور ابراہیم نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ان کی ملاقات ہو چکی ہے۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا و دیگر ہندوستانی سیاستدانوں سے بھی انور ابراہیم نے ملاقات کی ہے۔
Published: undefined
دراصل دونوں ممالک دو فریقی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ نے اس تعلق سے ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ ’’ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان مضبوط تاریخی اور سماجی و ثقافتی تعلقات ہیں۔ ہمارے دو فریقی تعلقات کو 2015 میں وزیر اعظم مودی کے سفر کے دوران خوشحال سفارتی شراکت داری کی سطح تک بڑھایا گیا تھا۔ چونکہ دونوں ممالک آئندہ سال خوشحال سفارتی شراکت داری کی دوسری دہائی میں داخل ہو رہے ہیں، اس لیے وزیر اعظم انور ابراہیم کا سفر مستقبل کے لیے کثیر جہتی تعاون ایجنڈا تیرا کر کے ہند-ملیشیا دو فریقی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined