کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور بدھ کو مزید 44 ہزار کیسز کی تصدیق کے بعد مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کورونا کے کیسز امریکہ میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد تقریباً 10 ہزار ہے۔ اسپین میں ساڑھے سات ہزار، اٹلی میں 5200، جرمنی میں 4300، فرانس میں 2900 اور ایران میں 2200 سے کچھ زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ ہندوستان میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چودہ ہوگئی ہے۔
Published: undefined
حکومت نے غریبوں کے لئے ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا
کورونا وائرس سے متاثر غریبوں کی مدد کے لئے مرکزی حکومت نے ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ ’غریب کلیان اسکیم ‘ کے تحت، براہ راست نقد رقم کی منتقلی (ڈائریکٹ کیش ٹرانسفر) ہوگی اور لوگوں کو فوڈ سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اس پیکج کا کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ صحیح سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے۔
Published: undefined
حکومت کے کچھ اہم اعلانات:
Published: undefined
سونیا گاندھی نے مودی کو خط لکھا، کورونا کے تعلق سے پیش کیا 8 نکاتی مشورہ
ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر کانگریس صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انھوں نے کئی اہم مشورے دیئے ہیں۔ انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ "کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل رہا ہے اور اس وبا نے ملک بھر میں فکر، خوف اور افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ کووِڈ-19 نے لاکھوں لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے اور پورے ملک میں، خصوصاً سماج کے سب سے کمزور طبقہ کے لوگوں کی روزی روٹی اور معمولات زندگی پر برا اثر ڈالا ہے۔ کورونا وبا کو روکنے و ہرانے کی جدوجہد میں پورا ملک منظم ہو کر ایک ساتھ کھڑا ہے۔"
Published: undefined
ملیشیا کے شاہی محل میں 7 ملازمین کورونا کے شکار، سلطان اور ان کی بیگم خطرے میں!
ملیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ عزیزالدین اور ان کی بیگم عزیزہ امینہ میمونہ اسکندریہ اس بات کا پتہ لگنے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے ہیں کہ ان کے شاہی محل کے سات ملازم کورونا وائرس کی زد میں ہیں۔ سلطان اور ان کی بیگم دونوں نے خود کو علیحدہ رکھنے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی یہ پتہ لگانے کا حکم بھی دیا ہے کہ شاہی محل میں موجود دیگر ملازم اور افراد اس وائرس کے شکار ہیں یا نہیں۔ ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آخر کورونا وائرس کا انفیکشن شاہی محل تک کس طرح پہنچا۔ واضح رہے کل خبر آئی تھی کہ برطانیہ کے شہزادہ چارلس بھی کورونا کے شکار ہیں۔
Published: undefined
نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ماہ کے لئےلاک ڈاؤن کا اعلان کیا
دنیا میں جان لیوا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے چار ہفتہ کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جس سے یہاں کے لوگوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ نیوزی لینڈ میں تقریباً 20 روز قبل پانچ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے، لیکن اب ملک بھر میں یہ تعداد بڑھ کر 283 ہوگئی ہے اور یہ تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔
Published: undefined
کرائسٹ چرچ حملہ کا ملزم 51 افراد کے قتل کا قصوروار قرار
نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں ایک سال پہلے دو مساجد پر حملے کے ملزم برینٹن ٹیرنٹ کو 51 افراد کے قتل کے لئے جمعرات کو مجرم ٹھہرایا گیا۔ آسٹریلیا کے نیوساؤتھ ویلز کا رہنے والے برینڈن نے 51 لوگوں کے قتل اور دہشت گردی پھیلانے کے ایک اور الزام کو بھی قبول کیا ہے۔ اس سے پہلے اس نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات سے انکار کر دیا تھا جبکہ جون سے اس معاملہ پر سماعت چل رہی تھی۔ گزشتہ سال 15 مارچ کو فوجی ملبوسات میں مسلح شخص ٹیرنٹ نے کرائسٹ چرچ کے اندرونی شہر النور اور لین ووڈ مسجد میں 51 نمازیوں کو قتل کرکے انٹرنیٹ پر لائیو اسٹریم کیا تھا۔
Published: undefined
ہر سال حملہ کر سکتا ہے کورونا! امریکی سائنسداں کا انتباہ
امریکہ کے ایک سینئر سائنسدان انتھونی فاکی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والا نیا کورونا وائرس ہر سال ٹھنڈ کے موسم میں حملہ آور ہو سکتا ہے۔ امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفیکشز ڈیزیز کے ہیڈ ریسرچر انتھونی فاکی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ کورونا وائرس ہر سال سردیوں میں سیزنل وائرس کی طرح حملہ کرے۔
Published: undefined
نیویارک میں لاشوں کا ڈھیر لگنے کا اندیشہ، ٹرکوں کو مردہ گھر بنانے کی تیاری
امریکہ میں اس وقت کورونا وائرس کا قہر اپنے عروج پر نظر آ رہا ہے اور تشویشناک بات یہ ہے کہ حالات مزید خطرناک ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ امریکہ کے شہر نیو یارک میں سب سے زیادہ مشکل حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں جہاں اب تک 30 ہزار سے زیادہ لوگ کورونا وائرس انفیکشن میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ اس شہر میں گزشتہ روز 150 سے زائد اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد لوگوں کی تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس شہر میں حالات کچھ ایسے بن گئے ہیں کہ ٹرکوں پر مردہ گھر بنانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined