کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ یوپی پولیس کے ذریعہ راشٹریہ لوک دل کے رہنما جینت چودھری کے خلاف کیا گیا سلوک قابل مذمت ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں پر اس طرح کا تشدد؟ یہ یو پی حکومت کے تکبر اور اس کی انتشار پسندی کی علامت ہے۔ شاید وہ بھول گئے ہیں کہ ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے۔ عوام انہیں اس کی یاد دلائیں گے۔
Published: 04 Oct 2020, 11:08 AM IST
پورنیا: بہار میں پورنیا ضلع کے کیہاٹ تھانہ میں راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے باغی دلت لیڈر شکتی ملک کے آج ہوئے قتل کے معاملے میں حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو اور ان کے بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو سمیت چھ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
آر جے ڈی کے دلت لیڈر شکتی ملک کی بیوی نے اتوار کو کیہاٹ تھانہ میں آر جے ڈی اور حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو، ان کے بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو کے علاوہ انل کمار سادھو، منوج پاسوان، کالو پاسوان اور سنیتا دیوی اور تین نامعلوم شوٹروں کے خلاف قتل کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
ملک کی مرغی فارم روڈ واقع رہائش گاہ پر اتوار کی صبح تین نقاب پوشوں نے یکے بعد دیگرے گولی باری شروع کردی۔ اس دوران ملک کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔ مزاحمت کرنے پر ان کی اہلیہ کے ساتھ بھی مار پیٹ کی گئی۔ اس کے سبھی مجرم موقع سے فرار ہوگئے۔
Published: 04 Oct 2020, 11:08 AM IST
چھپرہ: بہار میں سارن ضلع کے مکیر تھانہ علاقہ سے پولیس نے اتوار کو ندی سے ایک خاتون کی لاش برآمد کی ہے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ چکیا گاﺅں کے نزدیک بوتھا ندی میں مچھلی پکڑنے والے ماہی گیروں کے جال میں ایک بزرگ خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع ملی۔ متوفیہ کی شناخت چکیا گاﺅں باشندہ اجاری رام کی 70 سالہ اہلیہ منیشوری دیوی کے طور پرکی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متوفیہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گاﺅں میں آئے سیلاب کی وجہ سے سبھی گاﺅں والے اونچی جگہوں پر پناہ لئے ہوئے ہیں۔ سنیچر کی رات کو منیشوری دیوی قضائے حاجت کے لئے گئی تھی۔ امکان ہے کہ پیر پھسلنے سے وہ ندی میں ڈوب گئی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے چھپرہ صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے۔
Published: 04 Oct 2020, 11:08 AM IST
بھاگلپور: بہار میں بھاگلپور ضلع کے اکبر نگر تھانہ علاقہ سے پولیس نے اسلحہ کے ساتھ خونخوار لڈو یادو کو گرفتار کرلیا۔ بھاگلپورکے سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے اتوار کو یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر سنیچر کی رات بسنت پور گاﺅں سے خونخوار بدمعاش لڈو یادو کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے پاس سے ایک دیسی کٹا برآمد کیا ہے۔ آشیش بھارتی نے بتایاکہ لڈو یادو کی پولیس کو طویل عرصے سے تلاش تھی۔ پولیس اس کی نشاندہی پر دیگر بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کر رہی ہے۔
Published: 04 Oct 2020, 11:08 AM IST
نئی دہلی: دہلی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام اسکولوں کو 31 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اتوار کے روز اس کا اعلان کیا۔ منیش سسودیا نے ٹوئٹ کیا، ’دہلی میں تمام اسکول کورونا کے سبب ابھی 31 اکتوبر تک بند رہیں گے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ایک گارجین کے ناطے وہ حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہیں۔ اس وقت بچوں کی صحت کے سلسلے میں کوئی جوکھم اٹھانا مناسب نہیں ہوگا‘۔
Published: 04 Oct 2020, 11:08 AM IST
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے نئے زرعی قوانین کے خلاف مرکزی حکومت پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے، پنجاب کے موگا میں کھیتی بچاؤ یاترا سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو یہ بل پاس کرنا ہی تھا تو سب سے پہلے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں تبادلہ خیال کرنا چاہیے تھا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ کسانوں کو یہ ضمانت دینا چاہتے ہیں کہ جس دن کانگریس اقتدار میں آئے گی، اسی دن ان تینوں کالے قوانین کو ختم کردیں گے اور ان قوانین کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے۔
Published: 04 Oct 2020, 11:08 AM IST
اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم نے وزیراعظم عمر الرزاز کا استعفی قبول کرلیا ہے اور نومبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات تک ان سے اپنے عہدے پر بنے رہنے کےلئے کہا ہے۔
عبداللہ نے چار برس کے دور اقتدار کے بعد پچھلے اتوار کو پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا تھا۔ اصول کے مطابق ایک ہفتے کے اندر حکومت کو استعفی دینا ہوتا ہے۔ شاہ عبداللہ نے 2018 میں عمر الرزاز کو بطور وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ اب انہوں نے ملک میں انتخابات کرانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
Published: 04 Oct 2020, 11:08 AM IST
واشنگٹن: کورونا وائرس (کووڈ-19 ) انفیکشن سے متاثر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت میں بہتری ہورہی ہے اور اب انہیں بخار نہیں ہے اب وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سین کانلے کے مطابق صدر کے علاج کے بعد ان کی صحت میں مناسب بہتری ہوئی ہے اور کل شام انہوں نے بغیر کسی پریشانی کے ریمیڈیسو کی دوسری خوراک لی۔
دن بھر ان کا باڈی ٹمپریچر 96 اور 98 ڈگری کے درمیان رہا۔ انہیں بخار نہیں ہے اور اضافی آکسیجن کی ضرورت بھی نہیں ہے۔اب وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔
کالن نے بتایا کہ ابھی تک وہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہیں لیکن ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے ٹھیک ہونے کے سلسلے میں پوری طرح سے مطمعین ہے۔
ریلیز کے مطابق ٹرمپ نے ہفتے کی شام بزنیس شروع کرتے ہوئے اور بغیر کسی پریشانی کے اسپتال کے کپڑوں میں میری لینڈ کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے ارد گرد گھومتے ہوئے بتایا ۔
Published: 04 Oct 2020, 11:08 AM IST
صارفین اور فوڈ اینڈ سپلائی کے مرکزی وزیررام ولاس پاسوان کے دل کا آپریشن کیا گیا ہے۔ 84 سالہ پاسوان طویل عرصہ سے علیل ہیں اورعلاج کے لئے دہلی کے ایک اسپتال میں داخل ہیں۔ پاسوان کے بیٹے اوررکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے اتوار کے روز کہا تھا کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کے دل کا آپریشن کرنا پڑا۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ’’پاپا گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اچانک پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے ان کے دل کا دیر رات آپریشن کرنا پڑا۔ اگر ضرورت پڑی تو کچھ ہفتوں کے بعد ایک اور آپریشن کرنا پڑے گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میرے اور میرے کنبہ کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے آپ سب کا شکریہ۔‘‘
لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان ہفتے کے روز پٹنہ میں تھے جہاں بہار اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا لیکن وہ اپنے والد کی طبیعت خراب ہونے کے بعد دہلی واپس آگئے تھے۔
Published: 04 Oct 2020, 11:08 AM IST
نئی دہلی: فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے اور خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شنگلا چار ۔ پانچ اکتوبر کو میانمار کے دورے پر جائیں گے۔ کورونا وبا کے بعد یہ دورہ کافی اہم سمجھا جارہا ہے۔ وزارت خارجہ نے بیان جاری کرکے بتایا کہ جنرل نروانے اور شنگلا میانمار کی اسٹیٹ کاؤنسلر ڈاکٹر آنگ سان سوکی اور فوج کے کمانڈر انچارج، سینئر من آنگ ہالینگ سے ملاقات کرین گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ موجودہ دو فریقی تعلقات کو فروغ اور باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
Published: 04 Oct 2020, 11:08 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Oct 2020, 11:08 AM IST