لندن: پرووک میڈیا نے 2024 کے 100 بااثر پی آر عہدیداروں، کارپوریٹ امور کے سربراہان اور چیف مارکیٹنگ عہدیداروں کی فہرست جاری کی ہے، جو دنیا بھر کے سرکردہ برانڈس سے وابستہ ہیں۔ اس فہرست میں ہندوستان کے روہت بنسل کا نام بھی شامل ہے۔ روہت بنسل ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے شعبہ رابطہ عامہ کے سربراہ ہیں۔ پرووک میڈیا نے فہرست میں شامل بااثر عہدیداروں کی کامیابوں کا بھی تذکرہ کیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ پرووک میڈیا نے اپنی ’100 بااثر شخصیات‘ کی فہرست میں اداروں کے اندرونی رابطہ عامہ اور مارکیٹنگ کے سربراہان کو شامل کیا ہے، جو اپنی بے باک رائے پیش کرتے ہیں، طاقتور سی ای اوز کی مشاورت کرتے ہیں اور اپنی کمپنیوں و تنظیموں کی حیثیت، ان کے بجٹ اور دیگر فیصلوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
Published: undefined
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے کی کارپوریشن (ریلائنس انڈسٹریز) ملک کی ابھرتی ہوئی معیشت کی علامت بن گئی ہے، جو توانائی، خوردہ فروشی، تفریح، ٹیلی مواصلات، ذرائع ابلاغ اور ٹیکسٹائل میں دلچسپی رکھتی ہے۔ لہذا، روہت بنسل کا ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) کے رابطہ عامہ کے سربراہ کے طور پر کردار کافی اہم ہے، جیسا کہ وہ کہتے ہیں کہ ’’میڈیا، تشہیر، حکمت عملی اور عقل سلیم کے تال میل کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔‘‘
Published: undefined
بنسل، جو ’جیو جین نیکسٹ‘ کے سرپرست بھی ہیں، آر آئی ایل سے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے وابستہ ہیں اور وہ ہندوستان کے 100 اہم ترین پی آر پیشہ ور افراد میں پہلے نمبر پر تھے۔ اس سے قبل وہ ’انڈین ایکسپریس‘ اور ’زی‘ میں ہندوستان کے سرکردہ ایڈیٹرز میں سے ایک کے طور پر کام کر چکے ہیں اور میڈیا کے کئی کرداروں میں مشاورتی اور بورڈ کے کرداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بنسل نے قانونی فرم ’ہمورابی اینڈ سولومن‘ میں بھی پانچ سال گزارے، جہاں انہوں نے سی-سوٹ کے ایگزیکٹیوز کی پالیسی، انڈیا انٹری اور میڈیا کے بارے میں مشاورت کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined