خود کو فخر سے ’نریندر مودی کا چمچہ‘ بتانے والے بالی ووڈ میں رائٹ وِنگ نظریات کے حامی اور معروف اداکار نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو غلط سمجھا تھا۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی زندگی پر مبنی فلم ’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘ میں سابق وزیر اعظم کا کردار نبھانے والے انوپم کھیر نے ہفتہ کے روز فلم کی آخری شوٹنگ کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ’’میری سب سے پسندیدہ فلموں میں سے ایک ’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی۔ سب سے بہترین وقت کے لیے فلم سے جڑے سبھی لوگوں کا شکریہ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ جی آپ کے سفر کے لیے آپ کو شکریہ۔‘‘
Published: 27 Oct 2018, 11:09 PM IST
آگے انھوں نے منموہن سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’’یہ فلم ایک بہت بڑا سبق رہا۔ اور ایک بات طے ہے کہ تاریخ آپ کو غلط نہیں سمجھے گا۔‘‘ 63 سالہ مشہور اداکار نے کہا کہ پردے پر منموہن سنگھ کی زندگی کو ایک سال تک جینا ان کے لیے بے حد شاندار تجربہ تھا۔ انھوں نے مانا کہ ایک سال تک منموہن سنگھ کا کردار نبھانے کے بعد ان کے تئیں ان کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے۔
Published: 27 Oct 2018, 11:09 PM IST
پہلی یو پی اے حکومت کے دوران منموہن سنگھ کے میڈیا صلاحکار رہے سنجے بارو کی کتاب ’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘ پر مبنی اس فلم میں انوپم کھیر سابق وزیر اعظم کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ جرمن نژاد اداکارہ سجین برنیٹ یو پی اے صدر سونیا گاندھی کے کردار میں ہیں۔ فلم میں اکشے کھنہ بھی ہیں جو بارو کے کردار کے بارے میں بتاتے ہیں۔ گزشتہ اتوار کو فلم کی آخری شوٹنگ ہوئی۔ یہ فلم 21 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
Published: 27 Oct 2018, 11:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Oct 2018, 11:09 PM IST
تصویر: پریس ریلیز