کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے 29 مئی کو پرجول ریونّا معاملے پر ایک اہم جانکاری دی۔ انھوں نے کہا کہ جنتا دل (ایس) رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایس آئی ٹی ذرائع نے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کر دی کہ ریونّا نے 31 مئی کو لپھتھانسا ایئرلائنس سے ہندوستان کے لیے فلائٹ بک کیا ہے اور جمعہ کو تقریباً 12.30 بجے بنگلورو پہنچنے کی امید ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بھگوڑے رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے کرناٹک میں سنسنی پھیلانے والے سیکس ویڈیو معاملے میں کلیدی ملزم ہیں۔ کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد جے ڈی ایس کے ساتھ ساتھ بی جے پی کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے۔ یہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد جب ہنگامہ بڑھا تو جے ڈی ایس نے پرجول ریونّا کو پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔
Published: undefined
بہرحال، پرجول ریونّا جیسے ہی ہندوستان پہنچیں گے، انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے جرمنی کے میونخ شہر سے بنگلورو کے لیے ٹکٹ بُک کرایا ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ سے اس معاملے میں جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا ہاسن سے رکن پارلیمنٹ ریونّا کو ہندوستان لوٹنے کے بعد اپنے دادا سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی، تو انھوں نے کہا کہ انھیں (ریونّا کو) ہوائی اڈہ پر پہنچتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
Published: undefined
اس درمیان پرجول ریونّا نے جنسی استحصال معاملے میں پیشگی ضمانت عرضی بھی داخل کر دی ہے۔ انھوں نے بنگلورو کے سیشن کورٹ میں پیشگی ضمانت کی عرضی داخل کی ہے۔ اے این آئی خبر رساں ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز