وزیر اعظم نریندر مودی جتنے مشہور اپنےتقریری انداز کے لیے ہیں اس سے کہیں زیادہ اپنی تقریروں میں جھوٹی باتیں پیش کرنے کے لیے ہیں۔ اکثر کسی نہ کسی تقریر میں وہ ایسا کوئی جھوٹ یا غلط تاریخ پیش کر دیتے ہیں جس پر سوشل میڈیا میں ان کا مذاق بن جاتا ہے۔ حال ہی میں کرناٹک انتخابات کی تشہیر کے دوران بھی انھوں نے جنرل تھمیا اور جنرل کریپّا سے متعلق اپنی تقریر میں غلط تاریخ بیان کی تھی۔
وزیر اعظم نریندر مودی پر تو اپنی تقریروں میں لوگوں سے جھوٹے وعدے کرنے کے بھی الزامات لگتے رہے ہیں۔ مودی کے ذریعہ 15 لاکھ روپے دینے کا وعدہ بھی اب تک لوگوں کو یاد ہے۔ جھوٹی باتوں اورجھوٹے وعدوں پر وزیر اعظم نریندر مودی کا اکثر مذاق بنتا رہتا ہے، لیکن دہلی میں تو انھیں پوسٹروں میں ’جھوٹا لاما‘ تک بتا دیا گیا ہے۔
Published: undefined
صبح صبح قومی راجدھانی دہلی کی اہم سڑکوں پر لگے ان پوسٹروں کو دیکھ کر لوگ بھی اپنی ہنسی نہیں روک پا رہے ہیں۔ دراصل پوسٹر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر لگی ہوئی ہے اور اس پر ان کے نام کی جگہ لکھا ہے ‘The Lie Lama’ (دی لائی لاما یعنی جھوٹوں کے اُستاد)۔ یہ پوسٹرس کس نے اورکب لگائے، فی الحال اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ مقامی لوگوں سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ شاید بدھ کی رات میں یہ پوسٹر لگائے گئے ہوں گے۔
Published: undefined
یہ پوسٹر دہلی کے بھیڑ بھاڑ والے علاقے مندر مارگ سے لے کر تالکٹورا روڈ اور شنکر روڈ کے موڑ تک دیکھے جا سکتے ہیں۔ مندر مارگ پر واقع ’نَو یُگ اسکول‘ کی دیواروں اور دروازے کے پاس بھی یہ پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ اس کے بعد کالی مندر، سرکاری کالونی اور دیگر عمارتوں سے ملحق دیواروں پر بھی دور تک ان پوسٹروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
مندر مارگ سے ہوتے ہوئے سنٹرل سکریٹریٹ پہنچنے تک سڑک کی دونوں جانب یہ پوسٹر نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹر کو دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے لوگ رُک کر پڑھے اور ہنسے بغیر نہیں رہ پا رہے ہیں۔ لوگوں کے درمیان اس طرح کے پوسٹر سے متعلق ملا جلا رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔
حالانکہ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ پوسٹر کس نے اور کیوں لگائے ہیں۔ پوسٹر پر لگانے والے کسی شخص یا کسی تنظیم کا نام بھی نہیں ہے۔ ایسے میں یہ کہنا مشکل ہے کہ پوسٹر کس نے لگائے ہیں۔ لیکن وزیر اعظم کی تقریروں میں لگاتار استعمال کیے جانے والے جھوٹ اور جملوں کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے ان سب سے پریشان ہو کر وزیر اعظم کو ’دی لائی لاما‘ یعنی جھوٹوں کا اُستاد بتانے والا پوسٹر لگوایا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز