وزیر اعظم نریندر مودی آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہونے والے ہیں۔ وہ 14-13 فروری کو یو اے ای میں رہیں گے اور اس دوران ابوظبی میں تعمیر پہلے ہندو مندر کا افتتاح بھی کریں گے۔ مندر کو ’باپس‘ (بی اے پی ایس) نامی ادارہ کی قیادت میں بنایا گیا ہے جس نے دہلی کے اکشردھام مندر کا تعمیر کرایا ہے۔ ہندوستان میں یو اے ای کے سفیر عبدالناصر الشالی نے باپس ہندو مندر کے ہونے والے افتتاح کو یو اے ای کے لیے خاص موقع بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور یو اے ای اس طرح سے اپنی دوستی کو مضبوط کر رہے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے پی ایم مودی 14 فروری کو ابوظبی کے پہلے ہندو مندر کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ کئی اہم شخصیات سے پی ایم مودی کی ملاقات بھی ہوگی۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے مطابق اپنے دو روزہ دورے میں پی ایم مودی وہاں کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے ساتھ دو فریقی مذاکرہ میں شامل ہوں گے۔ صدر کی دعوت پر ہی پی ایم مودی دبئی میں ہونے والے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2024 میں بطور گیسٹ آف آنر شامل ہوں گے۔ وہ اس تقریب کو خطاب بھی کریں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ مندر کے افتتاح اور دو فریقی بات چیت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور بین الاقوامی ایشوز پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ یو اے ای اور ہندوستان دونوں ہی ٹریڈنگ پارٹنر ہیں۔ 23-2022 کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان 85 بلین ڈالر کا دو فریقی کاروبار ہوا۔ عبدالناصر الشالی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے لیے یو اے ای چوتھا سب سے بڑا سرمایہ کار ہے اور تیسرا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر ہے۔ سرمایہ کاری کے معاملے میں ہوابازی شعبہ بڑا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined