وزیر اعظم نریندر مودی جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں پندرہویں برکس سمیلن میں حصہ لینے کے لیے منگل کے روز وہاں پہنچ گئے۔ شام تقریباً سوا پانچ بجے جب وہ جوہانسبرگ واقع ایئرپورٹ پر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پی ایم مودی جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفوسا کی دعوت پر جوہانسبرگ پہنچے ہیں اور 24 اگست تک وہ وہاں مہمان رہیں گے۔
Published: undefined
پی ایم مودی نے جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہونے سے قبل اعتماد ظاہر کیا کہ یہ سمیلن رکن ممالک کو مستقبل کے پیش نظر تعاون کے شعبوں کی شناخت کرنے اور ترقی کا جائزہ لینے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ برکس گروپ میں ہندوستان کے علاوہ روس، چین، برازیل اور جنوبی افریقہ شامل ہے۔ 2019 کے بعد برکس لیڈران کو پہلا موقع ملا ہے جب وہ اعلیٰ سطحی سمیلن میں آمنے سامنے ہوں گے۔
Published: undefined
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (اب ایکس) پر برکس سمیلن میں اپنی شرکت کے تعلق سے لکھا ہے کہ "میں برکس- افریقہ آؤٹ ریچ اور برکس پلس ڈائیلاگ پروگراموں میں بھی شامل ہوؤں گا۔ برکس سمیلن گلوبل ساؤتھ کے لیے فکر کا سبب بنے مختلف ایشوز اور ترقی کے دیگر شعبوں پر بحث کرنے کے واسطے پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔"
Published: undefined
ہندوستانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جنوبی افریقہ قیام کے دوران کئی مہمان ممالک کے ساتھ بات چیت کے لیے پرجوش ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں جوہانسبرگ میں موجود کچھ لیڈروں کے ساتھ دو فریقی میٹنگیں کرنے کو لے کر بھی پرجوش ہوں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز