خبریں

دہلی: اوکھلا میں شجرکاری مہم کی شروعات، 15 اگست تک چلے گا سلسلہ

اوکھلا کے شاہین باغ میں کچھ سماجی کارکنان نے انفرادی کوششوں سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے جو کہ 15 اگست تک چلے گا۔ ان سماجی کارکنان کی کوشش اوکھلا کی فضا کو آلودگی سے پاک بنانا ہے۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز 

دہلی کے جامعہ نگر، اوکھلا علاقہ میں شجر کاری مہم چلائی جا رہی ہے اور یہ سلسلہ 15 اگست تک جاری رہے گا۔ شجرکاری مہم کی یہ شروعات 26 جولائی کو ہوئی جب کچھ لوگوں نے اوکھلا میں شاہین باغ کے کچھ مقامات پر پودے لگائے۔ یہ مہم سماجی کارکن اور کانگریس کے جواں سال لیڈر آفتاب احمد صدیقی اور داؤد خان وغیرہ نے مل کر شروع کی ہے۔ ان کا مقصد دہلی کو سبزہ زار کرنا اور فضا میں موجود آلودگی کو ختم کرنا ہے۔

Published: undefined

آفتاب احمد نے شجرکاری مہم سے متعلق کہا کہ ’’ہماری کوشش ہے کہ اوکھلا میں ماحولیاتی آلودگی کم ہو اور اس لیے 15 اگست تک اوکھلا ہیڈ سے ٹھوکر نمبر 9 اور جامعہ نگر کے کچھ دیگر علاقوں میں شجرکاری جاری رہے گا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’150 پودوں کا آرڈر ابھی دیا جا چکا ہے اور اس کے بعد مزید پودوں کا آرڈر دیا جائے گا تاکہ دہلی کو ’گرین اینڈ کلین‘ بنایا جا سکے۔

Published: undefined

آفتاب احمد اور داؤد خان کے علاوہ جمعہ کے روز سلیم خان، عامر خان، شہزاد خان اور سلیم خان وغیرہ نے اس شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور وہاں موجود لوگوں کو اس کی اہمیت سے بھی واقف کرایا۔ ان لوگوں نے نہ صرف مقامی باشندوں سے ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے شجرکاری کا راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی، بلکہ لگائے گئے پودوں کی حفاظت کے لیے بھی کہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined