خبریں

کناڈا میں طیارہ حادثہ، 2 ہندوستانی پائلٹ سمیت 3 افراد کی موت

کناڈا کے پولیس افسران کا کہنا ہے کہ جو طیارہ ھادثہ ہوا ہے وہ دو انجن والا ہلکا طیارہ تھا، اسے پائپر پی اے-34 سینیکا نام سے جانا جاتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کناڈا طیارہ حادثہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

کناڈا طیارہ حادثہ، تصویر سوشل میڈیا

 

کناڈا کے برٹش کولمبیا علاقہ میں ہفتہ کے روز ایک اندوہناک طیارہ حادثل پیش آیا۔ اس حادثہ میں دو ہندوستانی ٹرینی پائلٹس کی موت ہو گئی ہے۔ ان کے نام ابھے گڈرو اور یش وجئے راموگڑے بتائے جا رہے ہیں جو کہ ممبئی کے رہنے والے تھے۔ کناڈا کے پولیس افسران نے اس طیارہ حادثہ کی تصدیق کی ہے۔ حادثہ میں مجموعی طور پر تین لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

Published: undefined

کناڈا کے پولیس افسران کے مطابق جو طیارہ حادثہ ہوا ہے وہ دو انجن والا ہلکا طیارہ تھا۔ اسے پائپر پی اے-34 نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ طیارہ چلیویک شہر میں ایک ہوٹل کے پیچھے درختوں اور جھاڑیوں سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوا۔ طیارہ کی ٹکر درختوں اور جھاڑیوں سے کیوں ہوئی، اس سلسلے میں فی الحال کچھ بھی مصدقہ طور پر پتہ نہیں لگ پایا ہے۔ کناڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیکورٹی بورڈ نے حادثہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined