خبریں

کورونا ویکسین: فائزر نے ہندوستان میں منظوری کی درخواست واپس لی

فائزر نے ہندوستان میں اپنے کووڈ-19 ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری لینے کے لیے دی گئی درخواست کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کو برطانیہ اور بحرین میں ایمرجنسی استعمال کی منظوری مل چکی ہے۔

فائزر، تصویر یو این آئی
فائزر، تصویر یو این آئی 

فائزر نے ہندوستان میں اپنے کووڈ-19 ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری لینے کے لیے داخل کردہ درخواست کو واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کمپنی کو برطانیہ اور بحرین میں ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری مل چکی ہے، لیکن ہندوستان میں اس عمل کے لیے داخل درخواست کو واپس لیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

فائزر کے ترجمان نے اس سلسلے میں کہا کہ ’’اپنے کووڈ-19 ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری پانے کے لیے فائزر نے 3 فروری کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لیا تھا۔ میٹنگ میں ہوئے غور و خوض اور ہماری سمجھ کی بنیاد پر منظوری کے لیے مزید جانکاریوں کی ضرورت ہوگی۔ لہٰذا کمپنی نے اس وقت اپنی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

ترجمان نے مزید کہا کہ ’’حالانکہ فائزر اتھارٹی کے ساتھ جڑا رہے گا کیونکہ باقی جانکاریاں اکٹھا کرنے کے بعد کمپنی پھر سے منظوری کے لیے درخواست کرے گی۔ فائزر اپنی ویکسین کو ہندوستان میں ایمرجنسی استعمال کی منظوری دلانے کے لیے پرعزم ہے۔ تاکہ اس ویکسین کو مستقبل میں استعمال کرنے کے لیے دستیاب کرائی جا سکے۔‘‘

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ہے کہ فائزر اتھارٹی کے ساتھ لگاتار رابطہ میں رہے گا اور مستقبل قریب میں ویکسین کی دستیابی یقینی کرنے کے لیے اضافی جانکاری کے ساتھ اجازت کے لیے پھر سے درخواست کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined