خبریں

یروشلم کا فلسطینی گورنر اٹھارہ ماہ میں ساتویں مرتبہ گرفتار

اسرائیلی حکام نے خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے نامزد کردہ یروشلم کے گورنر عدنان غیث کو پھر گرفتار کر لیا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے بھی کم عرصے میں یہ ساتواں موقع ہے کہ غیث کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

یروشلم میں اسرائیلی پولیس کے ترجمان مِکی روزن فَیلڈ نے بتایا کہ عدنان غیث کو ایسی مبینہ 'غیر قانونی سرگرمیوں‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جن کا تعلق کورونا وائرس کی وبا سے تھا۔ انہیں گزشتہ سال بھی اسرائیلی پولیس نے کم از کم چھ مرتبہ گرفتار کر لیا تھا۔

Published: undefined

ان کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو گردش کرنے لگی، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کسی طرح پولیس عدنان غیث کو مشرقی یروشلم میں ان کے گھر سے گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے جا رہی تھی اور انہوں نے اپنے ہاتھوں پر ربر کے حفاظتی دستانے پہن رکھے تھے۔

Published: undefined

گرفتاری کے بعد عدنان غیث کے وکیل رامی عثمان نے بتایا کہ پولیس پوچھ گچھ کے لیے غیث کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی ہے اور ان کے حراست میں لیے جانے کی بنیادی وجہ ان کی کورونا وائرس کی وبا سے متعلق سرگرمیاں بنیں۔

Published: undefined

'محافظہ القدس‘ کے گورنر

Published: undefined

اسرائیل نے مشرقی یروشلم پر 1967ء کی چھ روزہ عرب اسرائیلی جنگ کے دوران قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد اس نے شہر کے اس مقبوضہ حصے کو اپنے ریاستی علاقے میں ضم کرنے کا وہ حکومتی فیصلہ بھی کر لیا تھا، جسے بین الاقوامی برادری نے آج تک تسلیم نہیں کیا۔

Published: undefined

فلسطینی خود مختار انتظامیہ یروشلم کے اس مقبوضہ مشرقی حصے کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دیتی ہے۔ اسی لیے اس نے شہرکے اس حصے کو 'محافظہ القدس‘ کا نام دے کر عدنان غیث کو وہاں اپنا گورنر نامزد کر رکھا ہے۔

Published: undefined

لیکن دوسری طرف اسرائیل پورے یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دیتا ہے اور اس نے اس پورے شہر میں فلسطینی خود مختار انتظامیہ کی طر ف سے ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر قانوناﹰ پابندی بھی لگا رکھی ہے۔

Published: undefined

فلسطینی انتظامیہ کی کابینہ میں یروشلم سے متعلقہ امور کا ایک باقاعدہ وزیر بھی ہوتا ہے جبکہ یروشلم کے فلسطینی گورنر کا دفتر الرام میں واقع ہے، جو اس دیوار کے دوسری طرف ایک مقام کا نام ہے، جو یروشلم کے تاریخی شہر اور مقبوضہ مغربی کنارے کو علیحدہ کرتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined