خبریں

اپنے ہی لوگوں کے خلاف کھڑی ہوئی بی جے پی ممبر پارلیمنٹ، کہا ’جناح عظیم ہستی تھے‘

بی جے پی ممبر پارلیمنٹ اور دلت لیڈر ساوتری بائی پھولے نے ایسے لوگوں کی سخت الفاظ میں تنقید کی ہے جنھوں نے اے ایم یو سے محمد علی جناح کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں محمد علی جناح کی تصویر کا تنازعہ ابھی تک مدھم نہیں پڑا ہے اور اس درمیان کئی بی جے پی لیڈران بھی سامنے آئے ہیں جنھوں نے یونیورسٹی میں جناح کی تصویر کو صحیح ٹھہرایا ہے۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے نے تو ایک بیان میں انھیں ہندوستان کی عظیم شخصیت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’جناح ایک عظیم شخص تھے جن کا ملک کی آزادی میں انتہائی اہم کردار رہا ہے۔ ایسے شخص کی تصویر جہاں ضرورت ہو وہاں لگائی جانی چاہیے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے اشاروں اشاروں میں بی جے پی پر غریبی اور بھکمری جیسے ایشوز سے عوام کی توجہ بھٹکانے کا الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ بلاوجہ کے ایشوز اٹھا کر اہم ایشوز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

دراصل ساوتری بائی پھولے بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ غلط بیانات اور دلتوں کے خلاف ان کی پالیسیوں سے پہلے بھی ناراضگی ظاہر کرتی رہی ہیں۔ انھوں نے اپنے تازہ بیان میں جناح کی تصویر کے علاوہ اتر پردیش کابینہ وزیر اوم پرکاش راجبھر کے بیان پر بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راجبھر نے پسماندہ طبقات کو نظر انداز کرنے کا جو الزام یوگی حکومت پر لگایا ہے وہ صحیح ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل یوگی کابینہ میں وزیر سوامی پرساد موریہ نے بھی محمد علی جناح کو عظیم ہستی قرار دیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ملک کی تقسیم سے قبل جناح کا اس ملک کی تعمیر میں اہم کردار تھا۔ ایسے میں اگر کوئی ان پر انگلی اٹھاتا ہے تو یہ نہایت گھٹیا بات ہے۔ موریہ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ اس طرح کے بکواس بیانات ان کی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ و ممبران اسمبلی دیں یا پھر کسی اور پارٹی کے، جمہوریت میں اس طرح کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined