خبریں

’پیغمبر اسلام کے خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے‘

پاکستان نے ہالینڈ میں طے شدہ پیغمبر اسلام کے کارٹون مقابلے کی شدید مذمت کی ہے۔ عمران خان کی کامیابی کے بعد پارلیمان کی طرف سے اس مذمتی قرار داد کی منظوری حکومت کے اولین اقدامات میں سے ایک ہے۔

’پیغمبر اسلام کے خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے‘
’پیغمبر اسلام کے خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے‘ 

پاکستانی سینیٹ میں ایک ڈچ سیاستدان کی طرف سے پیغمبر اسلام کے خاکوں کا مقابلہ کروانے کے منصوبے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ حلف برداری کے بعد سینیٹ سے اپنے اولین خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ یہ معاملہ اقوام متحدہ تک لے کر جائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مغرب میں ایسے کم ہی لوگ ہیں، جو اس طرح کی سرگرمیوں سے مسلمانوں کو پہنچنے والے درد کو سمجھتے ہیں۔

Published: undefined

ہالینڈ کے مشہور اسلام مخالف سیاستدان گیرٹ ویلڈرز نے رواں برس کے اواخر میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کا ایک مقابلہ کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ پاکستان نے رواں ماہ کے شروع میں ہالینڈ کے سفیر کو طلب کرتے ہوئے ان سے احتجاج بھی کیا تھا، جس کے بعد ڈچ حکومت نے اس تقریب سے دوری اختیار کر لی تھی۔

Published: undefined

امریکا: اسلام اور پیغمبر اسلام کے اصل پیغامات کی تشہیر کی انوکھی مہم

Published: undefined

گزشتہ جمعے کے روز ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹّے کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا، ’’ویلڈرز حکومت کا حصہ نہیں ہے اور اس مقابلے سے بھی حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

ویلڈر کو ماضی میں بھی اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب اسلام مخاف ایک فلم بنائی گئی تھی۔ قتل کی دھمکیوں کے بعد ویلڈرز کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی تھی۔

Published: undefined

سکیورٹی وجوہات پر ڈچ سیاستدان نے سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں

Published: undefined

ہالینڈ کے وزیراعظم کا اس مقابلے کے مقاصد پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہنا تھا، ’’اس کا مقصد اسلام کے حوالے سے بحث نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد اشتعال انگیزی ہے۔‘‘

Published: undefined

تاہم ہالینڈ کے وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہالینڈ میں لوگوں کو رائے کی آزادی کا حق حاصل ہے، ’’یہ شخص، گیرٹ ویلڈرز اظہار رائے کی حدوں کو چھونے کے لیے مشہور ہے اور وہ ایسا کرنے میں آزاد ہے۔‘‘ روٹّے کا کہنا تھا، ’’کابینہ یہ واضح کر دینا چاہتی ہے کہ اس مقابلے کو کابینہ کی حمایت حاصل نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

اس کے جواب میں ویلڈرز کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’روٹّے اور وزیر خارجہ کے ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم پر وہ حکومت کر رہے ہیں، جنہوں نے اسلام کو گلے لگا رکھا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined