خبریں

دوسروں کی جنگ پاکستان نہیں لڑے گا، عمران خان کا اعلان

پاکستان کی نو منتخب حکومت کی ترجیحات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اب ان کا ملک دوسروں کی جنگ نہیں لڑے گا کیونکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا ہے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان دوسرے ممالک کی جنگ نہیں لڑے گا ۔ عمران خان کے اس بیان کا سیدھا مطلب ہے کہ پاکستان دوسرے ممالک خاص طور سے امریکہ کا مہرا نہیں بنے گا۔ یہ بات عمران خان نے فوجی ہیڈ کواٹر میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتی ہوئی کہی۔

عمران نے کہا کہ وہ ابتداء سے ہی جنگ کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی قوم کے اعلی مفاد میں ہوگی۔ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستانی فوج کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان کی حکومت دہشت گردی کے خلاف جب تک لڑائی جاری رکھے گی جب تک یہ پوری طرح ختم نہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستانے دہشت گردی کے خلاف لڑائی لڑی ہے ویسی لڑائی کسی بھی ملک نے نہیں لڑی ۔ عمران خان نے کہا کہ ملک کو محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی دستوں اور ملک کی خفیہ ایجنسیوں کا کردار بہت اہم رہا ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ملک کے پاس قدرتی وسائل کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ہے بس ملک کو عظیم بنانے کے لئے ہمیں ایماندار ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے ان کی حکومت کی ترجیحات میں بچوں کو اسکول بھیجنا ، اچھے اسپتال تیار کرنا اور میرٹ کی بنیاد پر معمالات کو طے کرنا رہے گا۔ عمران خان نے اپنے منصوبوبوں کو مذہبی رنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب مدینہ کی پہلی مسلم ریاست کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔

انتظامیہ اور فوج کے درمیان اختلافات کی بات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملک کو درپیش مسائل پر یکساں سوچ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں فوج ایک ایسا واحد ادارہ ہے جہاں کسی بھی قسم کی سیاسی دخل اندازی نہیں ہوتی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined