اسلام آباد: پاکستانی فضائیہ کے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے فضائیہ کو ہوشیا ر کیا ہے کہ ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے اور انہیں کسی بھی طرح کے چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ اخبار ’دی ڈان‘ کے مطابق فضائیہ کے سربراہ نے کہاکہ ہم مکمل عاجزی کے ساتھ اپنا سر جھکاتے ہیں اور اس سب سے بڑی طاقت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے مشکل وقت میں ہمیں مضبوطی دی۔ ان کا اشارہ گزشتہ ہفتہ ہندستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی کی طرف تھا۔
Published: undefined
ائیر چیف مارشل نے کہاکہ یہ چیلنج اب تک پوری طرح ختم نہیں ہوا ہے اور ہمیں اپنی تیاری رکھنی چاہئے۔ ہمیں سرحد پار سے ہونے والے کسی بھی حملے کے لئے مکمل طورپر ہوشیار رہنا ہے۔ خیال رہے کہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں 14فروری کو ہندستانی فوجی دستہ سی آر پی ایف کے جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی اسی کے پیش نظر ائیر چیف مارشل خان نے کہا تھا کہ پاکستانی فضائیہ دشمن کے کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined