ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں آج مبینہ طور پر گئو کشی کے الزام میں دو لوگوں پر ایک ہجوم نے جان لیوا حملہ کردیا جس سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔ متوفی کا ساتھی اس حملہ میں بری طرح زخمی ہوگیا ہے۔
Published: undefined
اس واقعہ کے سلسلے میں پولیس نے بتایا کہ بدیرا تھانہ کے عام گار گاؤں میں آج گئوکشی کے شبہ میں ایک ہجوم نے دو لوگوں پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں بری طرح زخمی ایک نوجوان کی جائے واردات پر ہی موت ہوگئی جب کہ دوسرے زخمی نوجوان کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز