خبریں

جامعہ ہمدرد میں شروع ہوا ایک اور پیشہ وارانہ کورس

ہمدر ’ہمدرد‘ لیبوریٹریز کے مالک حکیم عبدالحمید کی کوششوں کا ثمر ہے۔ تعلیم کے شعبہ میں ہمدرد نے بہت کام کیے ہیں۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

جامعہ ہمدرد جو ڈیمڈ یونیورسٹی ہے اس نے ایک دو ایم بی اے (انشورینس) کا دو سالہ کورس شروع کیا ہے۔ جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر ڈاکٹر احتشام حسنین نے کہا کہ یہ ایک ایسا کورس ہے جس سے فارغین کو کورس ختم کرتے ہی نوکری مل جائے گی ۔ آسیان کا ایشین انسٹی ٹیوت آف انشورینس اینڈ رسک مینجمنٹ( AIIRM)کے ساتھ مل کر یہ کورس شروع کیا ہے ۔ اے آئی آئی آر ایم کی جانب سے اروند سنگھل نے کہا ’’اس کورس کو تیار کرنے کے لئے اس صنعت کے ماہرین سے مشورہ کیا گیا اور اس کی بنیاد پر کورس تیار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر وائس چانسلر نے بتایا ’’جامعہ ہمدرد ہندوستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے اور اس کی فارمیسی کےکئی شعبہ جہاں قومی رینکنگ کےدوسرے نمبر پر ہیں وہیں میڈیکل اسکول کی رینکنگ 11ویں نمبر کی ہے اور دہلی میں ایمس اور آئی ایل بی ایس کے بعد یہ تیسرے نمبر پر ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ہم اچھا کر رہے ہیں مگر ہم اور اچھا کرنا چاہتے ہیں اسی لئے ہم اس شعبہ کے بہترین لوگوں کو یونیورسٹی سے جوڑنے کے لئے بہترین ماحول فراہم کر رہے ہیں ‘‘۔ انہوں نے بتایا جامعہ ہمدرد واحد تعلیم ادارہ ہے جہاں اس کے ملازمین کو ساتویں پےکمیشن کے حساب سے تنخواہیں دی جار ہی ہیں۔

واضح رہے جامعہ ہمدر ’ہمدرد‘ لیبوریٹریز کے مالک حکیم عبدالحمید کی کوششوں کا ثمر ہے۔ تعلیم کے شعبہ میں ہمدرد نے بہت کام کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined