گزشتہ دنوں اسرائیل کے جس مال بردار جہاز پر ایران نے قبضہ کیا تھا، اس میں سوار 17 ہندوستانی کرو ممبرس میں سے ایک کی آج ہندوستان واپسی ہو گئی۔ مال بردار کشتی ایم ایس سی ایریز پر سوار ہندوستانی پائلٹ ٹیم میں شامل کیرالہ کے تریشور کی رہنے والی خاتون کیڈیٹ این ٹیسا جوزف جمعرات کو کوچین پہنچیں۔ بوقت دوپہر کوچین بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر ان کی بہ حفاظت واپسی ہوئی اور اس دوران خاتون کیڈیٹ کا استقبال مقامی پاسپورٹ افسر نے کیا۔ یہ جانکاری حکومت ہند کی وزارت خارجہ کے ذریعہ ویب سائٹ پر دی گئی ہے۔
Published: undefined
وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ تہران میں ہندوستانی مشن مال بردار جہاز ایم ایس سی ایریز کے باقی 16 ہندوستانی اہلکاروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ تہران میں ہندوستانی مشن ایم ایس سی ایریز کی پائلٹ ٹیم کے باقی اراکین کی خیریت کے لیے ایرانی افسران کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔
Published: undefined
خاتون کیڈیٹ کی ہندوستان واپسی پر مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایران میں ہندوستانی سفارت خانہ نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ این ٹیسا جوزف گھر لوٹ آئی ہیں۔ مودی کی گارنٹی ہر بار پوری کی جاتی ہے، پھر چاہے گھر ہو یا بیرون ملک۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں ایران کے جس اسرائیلی جہاز کو اپنے قبضے میں لیا، اس پر 25 کرو ممبرس تھے جن میں 17 کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ 17 ہندوستانی کرو ممبرس میں سے ایک کی وطن واپسی ہو چکی ہے اور 16 کی واپسی کا ہنوز انتظار ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پائلٹ ٹیم کے سبھی اراکین پوری طرح سے صحت مند ہیں اور انھیں کسی طرح کی دقت کا سامنا نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز