چندریان-3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد ملک و بیرون ملک کی سیاسی ہستیاں بڑی تعداد میں اِسرو کو مبارکباد پیش کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تو جنوبی افریقہ کے جوہانس برگ سے ورچوئلی ہندوستانی عوام کو خطاب کرتے ہوئے مبارکباد پیش کر دی ہے اور اِسرو کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے سبھی سائنسدانوں کو بھی مبارکباد پیش کر دی ہے، لیکن وہ جلد ہی اِسرو کی ٹیم سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اِسرو کے چیف ایس سومناتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "پی ایم مودی نے ہم سبھی کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ نجی طور سے آ کر ہم میں سے ہر ایک کو مبارکباد دینا چاہیں گے۔" بہرحال، آئیے یہاں دیکھتے ہیں کہ ملک و بیرون ملک کی سیاسی ہستیوں نے اِسرو کو کس طرح مبارکبادی کا پیغام بھیجا۔
Published: undefined
دروپدی مرمو (صدر جمہوریۂ ہند):
یہ ایک یادگار لمحہ ہے اور سائنسدانوں نے تاریخ رقم کر ہندوستان کو فخر کا موقع میسر کرایا ہے۔ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جو زندگی میں ایک بار ہوتا ہے۔ میں اِسرو، چندریان-3 مشن میں شامل سبھی لوگوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور انھیں آگے مزید بڑی کامیابی حاصل کرنے کے لیے نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
Published: undefined
نریندر مودی (ہندوستانی وزیر اعظم):
زندگی خوشیوں سے بھر گئی ہے۔ یہ لمحہ فتح کی راہ پر آگے بڑھنے کا ہے۔ یہ لمحہ 140 کروڑ دھڑکنوں کے لیے ہے، آج ہر گھر میں جشن شروع ہو گیا ہے۔ میں چندریان-3 کی ٹیم، اِسرو اور ملک کے سبھی سائنسدانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کی محنت سے ہی ہم چاند کے اس جنوبی قطب پر پہنچ گئے جہاں پر آج تک کوئی نہیں پہنچ پایا ہے۔ آج سبھی متھک بدل جائیں گے۔ کبھی کہا جاتا تھا چندا ماما بہت دور کے ہیں، اب ایک دن وہ بھی آئے گا جب بچے کہا کریں گے چندا ماما بس ایک ٹور (سیاحت) کے ہیں۔
Published: undefined
ولادمیر پوتن (روسی صدر):
اس کامیابی کے لیے ہندوستان کو مبارکباد۔ یہ خلائی تحقیق میں ایک بڑا قدم ہے اور یقینی طور سے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ہندوستان کے ذریعہ کی گئی بااثر ترقی کا ثبوت ہے۔ برائے کرم نئی حصولیابیوں کے یلے ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اِسرو) کی قیادت اور ملازمین کو میری طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات دیں۔
Published: undefined
امت شاہ (مرکزی وزیر داخلہ، ہندوستان):
چندریان-3 مشن کی کامیابی کے ساتھ ہندوستان چاند کے جنوبی قطب کو چھونے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ نیا خلائی سفر ہندوستان کی خلائی جستجو کو نئی اونچائیوں پر لے جاتی ہے، جس سے یہ خلائی منصوبوں کے لیے دنیا کے لانچ پیڈ کی شکل میں علیحدہ ہو جاتا ہے۔ ہندوستانی کمپنیوں کے لیے خلاء کا داخلی دروازہ کھلنے سے ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے ڈھیر سارے مواقع پیدا ہوں گے۔
Published: undefined
راجناتھ سنگھ (مرکزی وزیر دفاع، ہندوستان):
میں اِسرو کے سائنسدانوں کو اس کامیابی کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ نیا ہندوستان ہے اور جس کے ہاتھ اب مریخ سے چاند تک پھیلے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ممتا بنرجی (وزیر اعلیٰ، مغربی بنگال):
چندریان-3 کی جئے، اس کی شاندار کامیابی کی جئے ہو۔ چاند پر کامیابی کے ساتھ ایک مشن بھیجنے میں ہمارے ملک کی شاندار حصولیابی سے بے حد خوشی ہوئی۔ ہمارے سائنسدانوں نے ملک کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کی گواہی دی ہے۔ ہندوستان اب خلاء کی سپر لیگ میں ہے۔ مہم سے جڑے سبھی لوگوں اور اس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والوں کو مبارکباد۔ آئیے ہم اس فخریہ لمحہ کا جشن منائیں۔ جئے ہند۔ جئے ہند۔
Published: undefined
نتیش کمار (وزیر اعلیٰ، بہار):
چندریان-3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کرا کر ملک نے خلاء میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے، جس پر ملک کے ہر باشندے کو فخر ہے۔ یہ اِسرو کے سائنسدانوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ اس کے لیے اِسرو کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارکباد۔
Published: undefined
یوگی آدتیہ ناتھ (وزیر اعلیٰ، اتر پردیش):
خلائی تحقیق میں سپرپاور بننے کی طرف گامزن 'نئے خود کفیل ہندوستان' کی صلاحیت اور حوصلے کی نئی پرواز 'چندریان-3' کی سنہری کامیابی پر ہمیں فخر ہے۔ پی ایم مودی کی دوراندیش قیادت میں حاصل اس کامیابی کے لیے اِسرو کی ٹیم کا شاندار استقبال، سبھی کو مبارکباد۔
Published: undefined
اروند کیجریوال (وزیر اعلیٰ، دہلی):
یہ تاریخی لمحہ ہے۔ ملک کے لیے یہ بڑی حصولیابی ہے۔ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔ چندریان-3 کی کامیابی کے لیے سبھی ملکی باشندوں، اِسرو کے سائنسدانوں، انجینئر اور ملازمین کو بہت بہت مبارکباد۔"
Published: undefined
ہری ونش نارائن (نائب چیئرمین، راجیہ سبھا):
انسانی تاریخ کا حیرت انگیز لمحہ، بے مثال حصولیابی۔ آزادی کے امرت کال میں ہندوستان کے طلوع کی علامت۔ چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ کرا کر ہمارے خلائی سائنسدانوں اور اِسرو نے فخر کا لمحہ میسر کرایا۔ اس کی یاد عمر بھر رہے گی۔ اس سے جڑے سبھی سائنسدانوں، پالیسی سازوں کو مبارکباد۔ جئے ہند۔
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے (کانگریس صدر):
چندریان-3 کی کامیابی ہر ہندوستان کی اجتماعی کامیابی ہے۔ یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔ 140 کروڑ ہندوستانیوں نے اپنی چھ دہائی قدیم خلائی پروگرام میں آج ایک اور حصولیابی دیکھی۔ ہم اپنے سائنسدانوں اور اس مشن کو کامیاب بنانے میں شامل سبھی لوگوں کی لگن، سخت محنت اور خود سپردگی کو سلام کرتے ہیں۔
Published: undefined
راہل گاندھی (کانگریس رکن پارلیمنٹ):
آج کی اس حصولیابی کے لیے ٹیم اِسرو کو مبارکباد۔ چاند کے جنوبی قطب پر چندریان-3 کی سافٹ لینڈنگ ہمارے سائنسداں طبقہ کی دہائیوں کی زبردست صلاحیت اور سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ 1962 کے بعد سے ہندوستان کا خلائی پروگرام نئی اونچائیوں کو چھو رہا ہے اور نوجوان خواب دیکھنے والوں کی نسلوں کو متاثر کر رہا ہے۔
Published: undefined
شرد پوار (این سی پی چیف):
چندریان-3 خلاء میں ہندوستان کی سب سے اہم کوشش ہے۔ چندریان-3 کی کامیابی نے سائنس طبقہ کو حوصلہ بخشا ہے اور یہ ہمارے ملک کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو فخر آمیز کرے گا۔ سبھی سائنسدانوں اور ساتھی ہندوستانیوں کو نیک خواہشات۔ اِسرو کے ایسے ہی اہم تجربات خلاء میں پرواز بھرتے رہیں۔
Published: undefined
شکتی کانت داس (آر بی آئی گورنر):
جہاں عزم مصمم اور قوت ارادی ہے، وہاں چاند بھی زیادہ دور نہیں ہے۔ چندریان-3 کی کامیابی اسے اندیشوں سے پرے ثابت کرتی ہے۔ اس قابل ذکر حصولیابی کے لیے ٹیم اِسرو کو مبارکباد۔
Published: undefined
اسدالدین اویسی (اے آئی ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ):
ٹیم اِسرو کو مبارکباد، یہ ہم ہندوستانیوں کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ ہندوستان کی سائنسی حصولیابیوں کی طویل وراثت میں ایک اور بڑا تعاون۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی (کانگریس جنرل سکریٹری):
1962 میں شروع ہوئے ہندوستانی خلائی پروگرام نے آج چندریان-3 کی شکل میں ایک نئی اونچائی طے کی۔ پورا ملک آج ہندوستانی خلائی پروگرام کے اس قابل فخر سفر پر خوشی کا احساس کر رہا ہے۔ سبھی ملکی باشندوں کے لیے یہ خوشی کا لمحہ ہے۔ سبھی سائنسدانوں اور ملکی باشندوں کو مبارکباد و نیک خواہشات۔ جئے ہند، جئے بھارت۔
Published: undefined
چینی سفارتخانہ (ہندوستان):
چندریان-3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے لیے ہندوستان کو مبارکباد۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز