واشنگٹن: امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس جمعہ کو عالمی وبا سے نبرد آزما ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیں گے۔ ہندوستان کو کورونا وائرس وبا سے بچانے اور اس کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے امریکہ ایک معاون کے طور پر یہ قدم اٹھانے کے لئے آگے آرہا ہے۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے منعقد ایک آن لائن پروگرام میں محترمہ ہیرس ’’بولسٹیرنگ یو ایس کووڈ ریلیف ایفرٹس ان انڈیا: پرسپیکٹیو فرام دی ڈیاسپورا‘‘ کے عنوان پر خطاب کریں گی۔
Published: undefined
اس سے قبل محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسط ایشیائی بیورو نے بدھ کو کہا کہ ’’کملا ہیرس ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ امریکی یکجہتی کا پیغام دیں گی کیونکہ ہم لوگوں کی زندگی بچانے اور اس وبا کے خاتمے کے لئے متحد ہیں‘‘۔ محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسط ایشیائی بیورو کے سینئر مشیر اِروِن موسسنگا کل اس پروگرام کا انعقاد کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined