وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ایک روزہ دورے پر ہفتہ کو بھوپال پہنچے، لیکن، ریاست میں حال ہی منعقد کسان تحریک اور دیگر واقعات کو دیکھتے ہوئے پی ایم مودی کی مخالفت کے خدشہ کے مد نظر انتظامیہ نے سیاہ کپڑے پہن کر آنے والوں کے کپڑے اتروا دیئے، چونکہ ریاست میں اس سال کے آخر میں انتخابات ہونے ہیں، ایسے میں پی ایم مودی کا یہ دورہ کافی اہم مانا جا رہا ہے۔
معلومات کے مطابق، انتظامیہ نے پروگرام کی جگہ کے آس پاس سیاہ شرٹ پہن کر جا رہے لوگوں کی شرٹ اتروا لیں۔ ریاستی انتظامیہ کو خدشہ تھا کہ سیاہ کپڑے پہن کر جانے والے لوگ پی ایم کے پروگرام کی مخالفت اور ہنگامہ کر سکتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی ہے.
اس سے قبل ڈیم کی وجہ سے بے گھر ہوئے لوگوں نے پی ایم کے پروگرام کا سیاہ پرچم دکھا کر مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بے گھر ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے انہیں ابھی تک مناسب معاوضہ نہیں دیا گیا ہے، اس کو دیکھتے ہوئے کالی شرٹ یا گمچھے میں ریلی میں حصہ لینے پہنچے لوگوں سے انتظامیہ نے شرٹ اور گمچھا اتروانے کے بعد ہی ان کو اندر جانے کی اجازت دی، پی ایم کی مخالفت کا خدشہ کو دیکھتے ہوئے بھوپال سے لے کر اندور تک چپے چپے پر سیکورٹی تعینات کی گئی تھی۔
Published: undefined
وزیراعظم نریندر مودی کے بھوپال پہنچنے پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا استقبال کیا، وہاں سے پی ایم مودی بذریعہ ہیلی کاپٹر راج گڑھ پہنچےجہاں وزیر اعظم مودی نے 38 کروڑ کی لاگت سے بنے موهن پورا واقع ڈیم منصوبے کا افتتاح کرکے قوم کو وقف کیا اور ایک جلسے کو بھی خطاب کیا۔ اس کے بعد راج گڑھ سے پی ایم مودی دوپہر سوا تین بجے اندور پہنچے، وہاں شہری ترقی میلے میں شرکت کی۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے مختلف علاقوں کے لئے قریب 4000 کروڑ روپے لاگت کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔
وزیر اعظم مودی کے پروگرام میں شامل ہونے کے لئے لوگوں کو ریاست کے مختلف علاقوں سے بسوں اور دوسری گاڑیوں میں بھر کر لایا گیا تھا۔ نہرو اسٹیڈیم میں پی ایم کے پروگرام میں لوگوں کو لانے کی ذمہ داری کارپوریشن کے حوالے کی گئی تھی، اس کے لئے 600 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے، بذریعہ بس پروگرام میں حصہ لینے والوں کے لئے کارپوریشن کی جانب سے ہی کھانے کے پیکٹ اور پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز