فیس بک، انسٹاگرام اور وہاٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے کے بعد گوگل کی ای میل سروس ’جی میل‘ استعمال کرنے والے لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خبروں کے مطابق گوگل کی مفت ای میل سروس ’جی میل‘ منگل کو ہندوستان کے کچھ حصوں میں بند ہو گئی، کیونکہ صارفین ای میل بھیجنے یا موصول کرنے میں نااہل نظر آئے۔ ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق 68 فیصد صارفین نے بتایا کہ وہ ویب سائٹ میں مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، 18 فیصد نے سرور کنکشن کی اطلاع دی اور 14 فیصد نے لاگ اِن میں ہو رہی پریشانی کے بارے میں بتایا۔
Published: undefined
ہندوستان اور کچھ دیگر ممالک میں صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شکایت کی کہ وہ جی میل تک پہنچنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’میں میل بھیجنے یا وصول کرنے میں ناکام ہوں، جی میل ڈاؤن ہے۔‘‘ ایک دیگر صارف نے لکھا ’’مجھے لگتا ہے پھر سے جی میل کام نہیں کر رہا ہے، یا میں تنہا صارف ہوں جو مسئلہ کا سامنا کر رہا ہوں۔‘‘ اس طرح کی شکایتوں کا ایک انبار سوشل میڈیا پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ فی الحال گوگل کی طرف سے اس تعلق سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ ابھی حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک بھی آؤٹیج کا شکار بنا تھا۔ فیس بک کے ساتھ ساتھ وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام بھی 6 گھنٹے سے زیادہ ڈاؤن رہا تھا۔ گزشتہ ہفتے میں یہ دو بار ڈاؤن ہو گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined