خبریں

اہم خَبر: کشمیر معاملہ میں عمران خان کے جھوٹ سے پاکستانی صحافی نے اٹھایا پردہ

سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کا تہاڑ جاکر سابق وزیر خزانہ سے ملاقات کرنا ظاہرکرتا ہے کہ پارٹی ان کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا پاکستانی وزیر اعظم عمران خان

کشمیر معاملہ میں عمران خان کے جھوٹ سے پاکستانی صحافی نے اٹھایا پردہ

اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل (یو این ایچ سی آر) میں کشمیر معاملہ میں 58 ممالک کی حمایت کے پاکستانی جھوٹ کا پردہ فاش خود وہاں کے ایک سینئر صحافی نے کر دیا ہے۔ صحافی نے اپنی ایک رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ ایسی کوئی حمایت سرے سے موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے پاکستان متعینہ وقت پر یو این ایچ سی آر میں اپنی تجویز پیش نہیں کر سکا۔ یہ صحافی حامد میر ہیں اور انھوں نے جیو نیوز اردو میں اپنے ملک کے حکمراں کو ہی کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے انھیں بے پردہ کر دیا ہے۔

Published: 23 Sep 2019, 10:31 AM IST

آسام: شیوساگر میں زبردست سڑک حادثہ، بس اور ٹیمپو کی ٹکر میں 10 افراد ہلاک

آسام کے شیو ساگر ضلع واقع ڈیموو میں نیشنل ہائی وے 37 پر زبردست سڑک حادثہ ہوا ہے۔ بس اور ٹیمپو کی ٹکر میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ حادثہ میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں، جنھیں قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہائی وے پر یہ حادثہ پیر کی صبح تقریباً 9 بجے ہوئی۔ گولہ گھاٹ سے ڈبروگڑھ آ رہی بس سامنے سے آ رہے ٹیمپو سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اس قدر زوردار تھی کہ دونوں گاڑیاں سڑک سے نیچے جا گریں۔

Published: 23 Sep 2019, 10:31 AM IST

جموں و کشمیر: کشتواڑ علاقہ میں حزب المجاہدین کے 3 دہشت گرد گرفتار

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں حزب المجاہدین کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان لوگوں کو چندرکانت شرما (بی جے پی) اور ان کے پی ایس او کے قتل کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے لوگوں میں نثار احمد شیخ بھی شامل ہے جو سازش کا حصہ تھا، اور انل پریہار (بی جے پی) کے قتل کے وقت بھی موجود تھا۔

Published: 23 Sep 2019, 10:31 AM IST

حیدر آباد: دل کا دورہ پڑنے کے باوجود بس ڈرائیور نے مسافرین کی جان بچائی

حیدرآباد: دل کا دورہ پڑنے کے باوجود بس کے ڈرائیور نے مسافرین کی پرواہ کرتے ہوئے بس کو سڑک کے کنارے ٹھہرا دیا۔ اسی دوران دل کے شدید درد کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ اے پی کے دارالحکومت امراوتی کے ٹکالی کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ پرائیویٹ ٹراویلس کی بس تلنگانہ کے ضلع کھمم سے اڈیشہ کے بھونیشور جارہی تھی۔ اس واقعہ میں معمولی زخمی چار مسافرین کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر مسافرین محفوظ ہیں۔

Published: 23 Sep 2019, 10:31 AM IST

اتر پردیش: ٹرین کے آگے کود کر ایک شخص نے کی خود کشی

بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں کے تھانہ سول لائنس علاقے میں بدایوں-بریلی ریلوے ٹریک پر داتا گنج ریلوے کراسنگ کے سامنے آج صبح ایک نوجوان نے بریلی سے کاس گنج جانے والی ٹریک کے آگے کود کر خود کشی کر لی۔ پولس ذرائع کے مطابق بریلی سے آج صبح کاس گنج کی جانب جانے والی ٹرین جیسے ہی داتا گنج ریلوے کراسنگ کے نزدیک پہنچی کہ وہاں پر پہلے سے ہی کھڑے ایک شخص ٹرین کے آگے کود گیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ نوجوان کی موت کے بعد ٹرین کافی دیر تک ٹریک پر ہی کھڑی رہی۔ وہاں کھڑے لوگوں نے متوفی کی شناخت کی کوشش کی لیکن وہ پہچان نہیں سکے۔ پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

Published: 23 Sep 2019, 10:31 AM IST

بالاکوٹ میں دہشت گرد پھر ہوئے سرگرم، ہو سکتی ہے ایک اور ائیر اسٹرائیک

فوجی سربراہ بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان نے بالاکوٹ میں دہشت گرد کیمپوں کو پھر سے سرگرم کر دیا ہے۔ چنئی میں ایک پروگرام میں فوجی سربراہ نے کہا کہ ہندوستان کے ائیر اسٹرائیک میں بالاکوٹ کو منہدم کر دیا گیا تھا۔ لیکن گزشتہ آٹھ مہینوں میں پاکستان اس جگہ پر پھر سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

Published: 23 Sep 2019, 10:31 AM IST

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے روحانی نیویارک روانہ

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی 74 ویں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے کے لئے وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ اتوار کو نیو یارک روانہ ہو گئے۔ نیویارک میں صدر روحانی پریس کانفرنس سے خطاب کر سکتے ہیں اور مختلف میڈیا چینلوں کو انٹرویو بھی دے سکتے ہیں۔ حسن روحانی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹریس اور کئی بین الاقوامی اداروں سے سربراہان کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ واضح ر ہے کہ امریکہ گزشتہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کے دو پٹرولیم ریفائنری میں ہوئے ڈرون حملے میں ایران کا ہاتھ بتا رہا ہے جبکہ یمن کے حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ ایران تاہم اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے۔ امریکہ اور ایران کے تلخ تعلقات کے درمیان حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے نیو یارک روانہ ہوئے ہیں۔

Published: 23 Sep 2019, 10:31 AM IST

فرانس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات

اقوام متحدہ: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور فرانس کے وزیر خارجہ جین ویز لی ڈرائن کے درمیان نيويارك میں ایک اہم میٹنگ ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے میڈیا آفس نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

جواد ظریف نے اتوار کو ٹیلی ویژن نیوز چینل سی بی ایس کو دئیے انٹرویو میں کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ کو لے کر بات چیت کرنا چاہتا ہے لیکن یہ بات چیت موجودہ جوہری معاہدہ کے دیگر دستخط کنندگان ممالک کے سامنے ہونا چاہیے۔

اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ 25 ستمبر کو نيويارك میں ایران اور چھ ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ روس، چین، فرانس جرمنی اور برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی کرنا چاہتے ہیں۔

Published: 23 Sep 2019, 10:31 AM IST

’بے روزگاری، ملازمتوں پر بحران، موب لنچنگ، کشمیر میں تالا بندی کے علاوہ ہندوستان میں سب اچھا ہے‘

آئی این ایکس میڈیا کیس میں گرفتار سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے هوڈی مودی کے بہانے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا ہے، کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے تہاڑ جیل میں ملاقات کے بعد پی چدمبرم نے ٹوئٹ کر لکھا کہ بے روزگاری، ملازمتوں پر بحران، موبل لنچنگ، کشمیر میں تالا بندی، اپوزیشن رہنماؤں کو جیل میں ڈالنا اور کم تنخواہ چھوڑ کر ہندوستان میں سب اچھا ہے۔

Published: 23 Sep 2019, 10:31 AM IST

منموہن اور سونیا نے تہاڑ جا کر چدمبرم سے کی ملاقات

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے پیر کو دارالحکومت کے تہاڑ جیل میں بند سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم سے ملاقات کی۔ پی چدمبرم کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نےآئی این ایکس میڈیا معاملے میں گزشتہ 21 اگست کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد عدالت نے پانچ ستمبر کو انہیں تہاڑ جیل بھیج دیا تھا۔

سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کا تہاڑ جاکر سابق وزیر خزانہ سے ملاقات کرنا ظاہرکرتا ہے کہ پارٹی ان کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہے۔ کچھ دن قبل ہی کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد اور احمد پٹیل نے بھی تہاڑ جیل میں پی چدمبرم سے ملاقات کی تھی۔ واضح ر ہے کہ گزشتہ پانچ ستمبر سے جیل میں بند 74 سالہ چدمبرم کو عدالت سے گزشتہ تین ہفتے میں کوئی راحت نہیں ملی ہے۔

Published: 23 Sep 2019, 10:31 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Sep 2019, 10:31 AM IST