دو مہینے قبل جب کانگریس لیڈر اور حکومت پنجاب میں وزیر نوجوت سنگھ سدھو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے گئے تھے تو کرتار پور گرودوارہ کے لیے کوریڈور کی بات کی تھی۔ اس وقت سدھو نے کہا تھا کہ پاکستانی فوجی سربراہ باجوا نے اس تعلق سے یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں پیش رفت کی جائے گی۔ لیکن اس پورے معاملے میں سدھو کو ہندوستان میں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن اب مرکز کی مودی حکومت نے ڈیرا بابا نانک سے بین الاقوامی سرحد تک ایک کوریڈور بنانے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ عقیدتمند کرتار پور گرودوارہ کی زیارت کر سکیں۔ سیاسی تجزیہ نگار مودی حکومت کے اس قدم کو آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر سکھوں کو خوش کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔
بہر حال، حکومت ہند کے فیصلے کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی جانکاری دی کہ حکومت پاکستان نے بابا گرو نانک کے 550 پرکاش پَرو پر پہلے ہی کوریڈور بنانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا کہ 28 نومبر کو پاکستان کے وزیر اعظم اس کوریڈور کی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ محمود قریشی نے یہ بھی بتایا کہ حکومت پاکستان نے کوریڈور بنانے سے متعلق اطلاع حکومت ہند کو بھی پہلے سے ہی دے رکھی ہے۔
Published: 23 Nov 2018, 11:09 AM IST
جہاں تک حکومت ہند کے ذریعہ کوریڈور تعمیر کیے جانے کی بات ہے، 22 نومبر کو اس نے پنجاب کے گرداس پور میں موجود ڈیرا بابا نانک سے ہند-پاک بین الاقوامی سرحد تک کرتار پور صاحب کوریڈور تعمیر کے فیصلے پر مہر لگائی تھی۔ کرتار پور صاحب کوریڈور کے بارے میں کابینہ کے فیصلے کی جانکاری مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے ایک بیان جاری کر کے دیا تھا۔ اس تعلق سے انھوں نے پریس کانفرنس بھی کیا تھا۔ ارون جیٹلی نے بتایا کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس کے مشورہ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
Published: 23 Nov 2018, 11:09 AM IST
ہندوستان اور پاکستان حکومتوں کی جانب سے کوریڈور بنائے جانے کے اعلان سے نوجوت سنگھ سدھو بہت خوش ہیں۔ انھوں نے ایک طرف پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انھیں ’عظیم انسان‘ بتایا، تو دوسری طرف مودی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے سکھ طبقہ کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے کرتار پور گرودوارہ کا دروازہ کھولنے کا فیصلہ لیا۔ انھوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’شکریہ عمران خان بھائی۔ ہم اس مثبت قدم کا استقبال کرتے ہیں۔ یہ انسانیت کے لیے ایک بڑی خدمت ہے۔ آپ عظیم ہیں۔‘‘
Published: 23 Nov 2018, 11:09 AM IST
سابق کرکٹر اور اب سیاستداں نوجوت سنگھ سدھو نے حکومت ہند کا شکریہ ادا کرنے کے لیے بھی ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں انھوں مودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان امن کا پیغام جائے گا۔
Published: 23 Nov 2018, 11:09 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Nov 2018, 11:09 AM IST