ادے پور واقعہ پر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس گھناؤنے قتل سے انتہائی صدمے میں ہوں۔ مذہب کے نام پر سفاکیت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ اس ظلم سے دہشت پھیلانے والوں کو فوری سزا دی جائے۔ ہم سب کو مل کر نفرت کو شکست دینا ہے۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ برائے مہربانی امن اور بھائی چارہ برقرار رکھیں۔
Published: 28 Jun 2022, 8:20 AM IST
ادے پور: ادے پور کی ایک گنجان سڑک پر ایک درزی کو دن دیہاڑے اس کی دکان کے اندر قتل کر دیا گیا۔ درزی نے سوشل میڈیا پر بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کی پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں متنازعہ ریمارکس کی حمایت کی تھی۔ حملہ آور اس کی دکان میں داخل ہوئے اور اس پر خنجر سے کئی وار کیے اور اس کا گلا بھی کاٹ دیا۔ واقعے کی ویڈیو میں ملزمان نے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
Published: 28 Jun 2022, 8:20 AM IST
مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے ریاستوں کو لکھے خط میں کہا ہے کہ آئندہ تہواری موسم کے مدنظر مختلف ریاستوں میں بھیڑ بھاڑ بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ اس لیے کووڈ-19 انفیکشن کو کم کرنے کے لیے پانچ سطحی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس میں ٹیسٹنگ، ٹریکنگ، علاج، ٹیکہ کاری اور کووڈ ضابطوں پر عمل شامل ہے۔
Published: 28 Jun 2022, 8:20 AM IST
مہاراشٹر کابینہ کی میٹنگ آج دوپہر 2.30 بجے کیے جانے کی جانکاری وزیر اعلیٰ دفتر نے دی تھی، لیکن وزیر اعلیٰ دفتر کے ذریعہ جاری تازہ اطلاع کے مطابق یہ میٹنگ اب شام 5 بجے ہوگی۔
Published: 28 Jun 2022, 8:20 AM IST
ممبئی کے کرلا واقع نائک نگر میں چار منزلہ عمارت منہدم ہونے کے حادثہ میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 3 ہو گئی ہے۔ ملبہ میں دبے درجن بھر لوگوں کو اب تک نکالا جا چکا ہے اور زخمیوں کو اسپتال مین علاج کے لیے داخل کر دیا گیا ہے۔ فی الحال بچاؤ اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ اس درمیان مہاراشٹر حکومت نے مہلوکین کے کنبہ کو معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر سبھاش دیسائی نے کہا کہ مہلوکین کے کنبہ کو 5-5 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی اور زخمیوں کو مفت علاج کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ واقعہ کی جانچ کے بعد ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی بھی کیے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
Published: 28 Jun 2022, 8:20 AM IST
ہندوستان میں کورونا وائرس کا انفیکشن ایک بار پھر تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 11793 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 27 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں سرگرم مریضوں کی تعداد بڑھ کر تقریباً 96700 پہنچ گئی ہے۔
Published: 28 Jun 2022, 8:20 AM IST
امریکہ میں ایک ٹرک میں 46 لوگوں کی لاشیں ملنے سے کھلبلی مچ گئی ہے۔ یہ سبھی مہاجر لوگ بتائے جا رہے ہیں۔ واقعہ امریکہ کے ٹیکساس شہر کا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹرک کے اندر 46 لوگوں کی لاشیں تھیں جب کہ 16 دیگر بیہوشی کی حالت میں تھے۔ انھیں اسپتال مین داخل کرایا گیا ہے۔ یہ ٹریکٹر-ٹریلر ٹیکساس کے جنوب مغرب میں واقع سین اینٹونیو کی ویران سڑک پر ملا۔
Published: 28 Jun 2022, 8:20 AM IST
ہندوستان میں پاکستان کے 4 سفارت خانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق ان سفارت خانوں پر الزام ہے کہ یہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جھوٹی خبریں اور غلط تشہیر کیا کرتے تھے۔ مانا جا رہا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے ابھی مزید کچھ دیگر سفارت خانوں پر اس طرح کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف پاکستان کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ہندوستان میں ٹوئٹر کے ذریعہ ایران، ترکی، مصر اور اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارت خانوں کے اکاؤنٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بند کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے گزارش کی ہے کہ ان اکاؤنٹ کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔
Published: 28 Jun 2022, 8:20 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Jun 2022, 8:20 AM IST