نئی دہلی: نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اورتھرو ڈاؤن ماہر دیانند گرانی انگلینڈ دورے میں کووڈ-19 سے مثبت پائے گئے ہیں۔ ان دونوں کو ہی آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ ان کے قریبی رابطے میں آئے مزید تین رکن ردھیمان ساہا، ابھمنیو ایشورن اور بھرت ارون کو بھی آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔ اس درمیان ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی ی آئی) نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ پنت آٹھ جولائی کو مثبت پائے گئے تھے اور وہ تب سے آئیسولیشن میں ہیں جبکہ گرانی 14 جولائی کو پازیٹیو ہوئے۔ ہندوستانی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے بعد تین ہفتے کے بریک پر ہے۔
Published: 15 Jul 2021, 6:29 PM IST
ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر پیمانے پر 3.6 تھی اور یہ جھٹکے شملہ میں دیر شام محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کا احساس ہوتے ہی خوفزدہ لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل گئے۔ فی الحال اس زلزلہ سے کسی بھی جانی و مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ زلزلہ کا مرکز شملہ سے 10 کلو میٹر دور ہے۔
Published: 15 Jul 2021, 6:29 PM IST
ہزاری باغ: جھارکھنڈ میں ہزاری باغ ضلع کے لوہسنگھنا تھانہ علاقہ میں ایک ہی کنبہ کے تین اراکین کی جل کر موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ہزاری باغ شہر کے لوہار ٹولہ محلہ باشندہ منا وشو کرما کے گھر کے ایک کمرے میں آج علی الصبح آگ لگنے سے مکان مالک، اس کی اہلیہ اور اس کے چھ سالہ بیٹے کی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں مکان مالک منا وشوکرما عرف سروج وشوکرما (45 سال) کے علاوہ ان کی اہلیہ سونم دیوی (42 سال) اور بیٹا آیوش (6 سال) شامل ہیں۔ سروج کی دو بیٹیاں دوسرے کمرے میں سوئی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے وہ حادثے سے بچ گئیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
Published: 15 Jul 2021, 6:29 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Jul 2021, 6:29 PM IST
تصویر: پریس ریلیز