خبریں

اہم خبریں: یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید الاضحیٰ پر مبارکباد پیش کی

یوگی آدتیہ ناتھ / ٹوئٹر
یوگی آدتیہ ناتھ / ٹوئٹر 

یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید الاضحیٰ پر مبارکباد پیش کی

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر ریاستی عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ وزیر اعلی نے آج یہاں جاری ایک تہنیتی پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ کا تہوار سبھی کو سماجی ہم آہنگی اور سماجی خیر سگالی کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کورونا انفیکشن کے مد نظر تمام احتیاط برتے ہوئے عید الاضحیٰ منانے کی اپیل کی۔

Published: 09 Jul 2022, 8:29 AM IST

ماہر اقتصادیات امرتیہ سین کورونا سے متاثر

کولکتہ: نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان کی عمر 89 سال ہے۔ امریتہ سین وبائی امراض کی وجہ سے اپنے آبائی گھر نہیں آسکے تھے۔ وہ اس ماہ ہی مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں بولپور-شانتی نکیتن میں میں واقع اپنے گھر آئے تھے جہاں ٹیسٹ کے بعد وہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئٹ کیا کہ ''میں سین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ ہم سب آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔"
ذرائع نے بتایا کہ نامور ماہر معاشیات ڈاکٹر کی نگرانی میں ہیں اور پیر کو ان کا ایک اور کووڈ ٹیسٹ ہوسکتا ہے۔

Published: 09 Jul 2022, 8:29 AM IST

اپوزیشن کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا نے اپنی ترجیحات سے واقف کرایا

اپوزیشن کے مشترکہ صدارتی امیدوار یشونت سنہا نے کہا کہ منتخب ہونے پر میری اہم ترجیحات میں سے ایک حکومت سے کشمیر ایشو کو حل کرنے، امن، انصاف، جمہوریت، معمول کی حالت بحال کرنے، جموں و کشمیر کے تئیں دشمنانہ طرز کو ختم کرنے کے لیے ضروری قدم اٹھانے کی گزارش کرنا ہوگا۔

Published: 09 Jul 2022, 8:29 AM IST

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ کی بیوی سادھنا گپتا کا انتقال

سماجوادی پارٹی کے نگراں اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی بیوی سادھنا گپتا کا انتقال ہو گیا ہے۔ گروگرام کے میدانتا اسپتال میں وہ زیر علاج تھیں۔ انھیں پھیپھڑوں میں انفیکشن کی شکایت تھی۔

Published: 09 Jul 2022, 8:29 AM IST

سری لنکا کے صدر گوٹبایا راج پکشے مظاہرین کے خوف سے فرار

سری لنکا میں معاشی بحران نے تشویش ناک شکل اختیار کر لی ہے۔ ملک کے حالات انتہائی خربا ہو رہے ہیں اور لوگ سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ سری لنکا کے صدر گوٹبایا راج پکشے فرار ہو گئے ہیں۔ اے ایف پی خبر رساں ایجنسی نے دفاعی ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ مظاہرین نے صدر گوٹبایا راج پکشے کی رہائش کو گھیر لیا، جس کی وجہ سے وہ فرار ہو گئے۔

Published: 09 Jul 2022, 8:29 AM IST

امرناتھ غار کے بعد ڈوڈہ میں بھی پھٹا بادل، کچھ گھر اور گاڑیاں ملبہ میں دبے

جموں و کشمیر میں امرناتھ غار کے پاس بادل پھٹنے کے بعد اب ڈوڈہ ضلع میں بھی بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق آج علی الصبح تقریباً 4 بجے مشرقی جموں میں ڈوڈہ ضلع کے ٹھتھری شہر میں بادل پھٹا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ بادل پھٹنے کے سبب کچھ گھر اور گاڑیاں ملبہ میں دب گئے ہیں۔

Published: 09 Jul 2022, 8:29 AM IST

امرناتھ غار کے پاس بادل پھٹنے کے بعد اب بھی تقریباً 40 افراد لاپتہ

امرناتھ غار کے پاس 8 جولائی کو بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا، اس میں اب تک 16 لوگ کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ آئی ٹی بی پی کے رابطہ عامہ افسر وویک کمار پانڈے کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ تقریباً 30 سے 40 لوگ اب بھی لاپتہ ہو سکتے ہیں۔ ہم آئی ٹی بی پی، ہندوستانی فوج، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ غار والے علاقے سے ہمیں کئی گمشدہ لوگ مل سکتے ہیں۔

Published: 09 Jul 2022, 8:29 AM IST

شنزو آبے کی یاد میں نصف جھک گیا لال قلعہ اور راشٹرپتی بھون کا قومی پرچم

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے قتل کے بعد ہندوستان میں ایک دن کے لیے قومی غم منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر لال قلعہ اور راشٹرپتی بھون میں قومی پرچم کو نصف جھکایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شنزو آبے کا قتل 8 جولائی کو ایک شخص نے گولی مار کر کیا تھا۔

Published: 09 Jul 2022, 8:29 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Jul 2022, 8:29 AM IST