ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق راجستھان کے الور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔ دیگر ریاستوں گجرات، مہاراشٹر، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور دہلی میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درج کیا گیا ہے۔
Published: 08 Apr 2022, 10:29 AM IST
پاکستان کی ایک عدالت نے دہشت گردی سے متعلق ایک کیس میں کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے سرغنہ حافظ سعید کو سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے حافظ سعید کو مجموعی طور پر دو مقدمات میں 31 سال قید کی سزا سنائی ہے اور مجموعی طور پر تین لاکھ چالیس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ حافظ سعید کو اس سے قبل بھی دہشت گری عدالت سے سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔
Published: 08 Apr 2022, 10:29 AM IST
کانگریس نے جمعہ کو ایل پی جی، پٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر ضروری سامانوں کے ساتھ ساتھ لیموں کی بڑھتی قیمتوں کو لے کرمرکز پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ ’مہنگائی کی لہر‘ اس گرمی کے موسم میں لو کی لہر سے آگے نکل جائے گی۔
Published: 08 Apr 2022, 10:29 AM IST
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہندوستان کو تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ہندوستان پہلے ایک ملک ہوا کرتا تھا۔ اب اس میں الگ الگ ملک بنا دیے گئے ہیں اور سب کو ایک دوسرے سے لڑایا جا رہا ہے۔ جب یہ درد آئے گا تو تشدد کے واقعات سامنے آئیں گے۔ ابھی مت مانو میری بات، دو تین سال رک جاؤ، پھر دیکھ لینا۔‘‘
Published: 08 Apr 2022, 10:29 AM IST
مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف خبر لکھنے پر لاک اَپ میں صحافیوں کے کپڑے اتروائے جانے سے متعلق راہل گاندھی کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’لاک اَپ میں جمہوریت کے چوتھے ستون کا چیر ہرن! یا تو حکومت کی گود میں بیٹھ کر ان کی تعریفیں کرو، یا جیل کے چکر کاٹو۔ ’نئے بھارت‘ کی حکومت سچ سے ڈرتی ہے۔‘‘
Published: 08 Apr 2022, 10:29 AM IST
جیل میں بند آسارام کے اتر پردیش واقع گونڈا آشرم سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ آسارام کے آشرم میں نابالغ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لڑکی کی عمر تقریباً 13 سال بتائی جا رہی ہے۔ یہ بچی تین دنوں سے لاپتہ تھی۔ لاش ملنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور اس خبر سے لوگ حیران ہیں۔ لاش برآمد ہونے کی خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔
Published: 08 Apr 2022, 10:29 AM IST
اتر پردیش میں شدید گرمی کی وجہ سے سبھی اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ پہلی سے آٹھویں درجہ تک کے اسکول اب صبح 7.30 بجے سے دوپہر 12.00 بجے تک چلیں گے۔ الگ الگ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے اس سلسلے میں حکم جاری کیا جا رہا ہے۔ حکم کی تعمیل نہیں کرنے والے اسکولوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published: 08 Apr 2022, 10:29 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Apr 2022, 10:29 AM IST
تصویر: پریس ریلیز