راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت نے کہا کہ ادے پور میں کنہیا لال کے خاندان کی حالت کو دیکھتے ہوئے ہم نے دونوں بچوں کو سرکاری نوکری دینے کا بروقت فیصلہ کیا ہے۔ یہ ہمارا فرض ہے۔ میں عوام سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ اشتعال انگیزی کے باوجود ہمیں اپنے نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بار بار پی ایم مودی سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ قوم کو امن اور اتحاد کا پیغام دیں، کیونکہ اس کا اثر پڑے گا۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ ایسا کیوں نہیں کہتے، ان کا صلاحکار کون ہے جو انہیں اس طرح کے مشورے دے رہا ہے؟ مجھے یقین ہے کہ اگر وہ اپیل کریں گے تو ایسے واقعات نہیں ہوں گے
Published: 07 Jul 2022, 8:29 AM IST
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے وزیر اعظم عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسکائی نیوز کے مطابق سیکس اسکینڈل کی وجہ سے بورس جانسن کو اس عہدہ سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بورس جانسن حکومت میں شامل کئی وزراء لگاتار ان سے ناراضگی ظاہر کر رہے تھے۔ تقریباً 41 وزراء نے کابینہ سے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔ اس بڑھتے دباؤ کی وجہ سے بالآخر بورس جانسن نے وزیر اعظم عہدہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔
Published: 07 Jul 2022, 8:29 AM IST
اتر پردیش کے سیتا پور کی عدالت نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے، واضح ہو کہ محمد زبیر کو اتر پردیش کے سیتا پور کی ایک عدالت میں پیر کو ایک ٹوئٹ پر درج مقدمے میں پیش کیا گیا تھا جس میں مبینہ طور پر یتی نرسنگھانند سرسوتی اور دو دیگر مذہبی رہنماؤں کو 'نفرت پھیلانے والا' کہا گیا تھا۔
Published: 07 Jul 2022, 8:29 AM IST
پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان چندی گڑھ میں ایک تقریب میں ڈاکٹر گرپریت کور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کی تقریب میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت کئی اہم لوگوں نے شرکت کی۔
Published: 07 Jul 2022, 8:29 AM IST
سپریم کورٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔ انہوں نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے جس میں عدالت نے ایک ٹوئٹ کو لے کر ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا ہے، ان پر ٹوئٹس کے ذریعے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے۔
Published: 07 Jul 2022, 8:29 AM IST
پٹنہ میں ایک ٹیچر کے ذریعہ 6 سال کے بچے کی پٹائی کرنے کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا۔ اس تعلق سے پٹنہ پولیس نے ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی مانوجیت سنگھ ڈھلوں نے بتایا کہ ’’ٹیچر اسکول کی ایک طالبہ کے ساتھ غلط بات چیت کر رہا تھا۔ بچے نے ٹیچر کو بات کرتے دیکھا اس لیے ٹیچر نے ایسا کیا۔ اس معاملے میں ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘‘
Published: 07 Jul 2022, 8:29 AM IST
کرناٹک کے کیرور میں 2 الگ الگ طبقات کے درمیان بدھ کی شام تصادم کا واقعہ سامنے آیا۔ اس تصادم میں تین لوگ زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ میں ہندو تنظیم ہندو جاگرن ویدیکے بھی شامل تھی۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے کیرور میں 8 جون کی صبح 8 بجے تک کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ جانکاری باگلکوٹ کے ڈی سی پی سنیل کمار نے دی ہے۔
Published: 07 Jul 2022, 8:29 AM IST
ممبئی میں لگاتار ہو رہی بارش نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ معمولات زندگی درہم برہم ہے اور بے آسرا لوگوں کی پریشانیاں بھی بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا منظر ہے اور سڑکیں بھی غرقاب نظر آ رہی ہیں۔ ممبئی میں اندھیری سَب وے بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔
Published: 07 Jul 2022, 8:29 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Jul 2022, 8:29 AM IST