دہلی ہائی کورٹ میں اگنی پتھ بھرتی منصوبہ کو چیلنج پیش کرنے سے متعلق داخل عرضی پر سماعت مکمل ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔
Published: 15 Dec 2022, 9:20 AM IST
عالمی سطح پر معاشی بحران اور ہندوستان میں بے روزگاری و مہنگائی کو دیکھتے ہوئے سابق آر بی آئی گورنر رگھورام راجن نے کہا ہے کہ "آئندہ سال اگر پانچ فیصد جی ڈی پی حاصل کیا تو ہم خوش نصیب ہوں گے۔"
Published: 15 Dec 2022, 9:20 AM IST
ذرائع کے حوالے سے خبر سامنے آ رہی ہے کہ شردھا قتل واقعہ میں کچھ ہڈی کے نمونے شردھا کے والد کے ڈی این اے سے میچ ہو گئے ہیں۔ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ حاصل ہڈی شردھا کے ہی تھے۔ ان ہڈیوں کو دہلی پولیس نے مہرولی اور گروگرام کے جنگلوں سے حاصل کیا تھا۔
Published: 15 Dec 2022, 9:20 AM IST
مہاراشٹر میں آتشزدگی کا ایک شدید واقعہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے لوور پریل ایریا واقع اوِگھنا پارک بلڈنگ میں آگ لگ گئی ہے۔ جائے حادثہ پر دمکل کی گاڑیاں موجود ہیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
Published: 15 Dec 2022, 9:20 AM IST
اروناچل پردیش کے توانگ میں چینی اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان تصادم معاملہ پر آج ایک بار پھر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے مودی حکومت کی لال آنکھ پر چینی چشمہ لگ گیا ہے۔ کیا ہندوستانی پارلیمنٹ میں چین کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں ہے؟
Published: 15 Dec 2022, 9:20 AM IST
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا اپنی منزل کی طرف کامیابی کے ساتھ قدم بڑھا رہی ہے۔ آج ایک بار پھر صبح سویرے یہ یاترا راجستھان کے دوسا سے شروع ہوئی۔ جلد ہی یہ یاترا ہریانہ میں قدم رکھے گی اور پھر 24 دسمبر کو ملک کی راجدھانی دہلی میں اس یاترا کا استقبال ہوگا۔
Published: 15 Dec 2022, 9:20 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Dec 2022, 9:20 AM IST