خبریں

نریندر مودی کے بھائی نے یوگی حکومت پر لگایا بدعنوانی کا سنگین الزام

وزیر اعظم نریندر مودی کے بھائی پرہلاد مودی نے ’ڈور اسٹیپ ڈلیوری‘ اسکیم کے نفاذ میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر بدعنوانی کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے اس کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی وزیر اعظم نریندر مودی کے بڑے بھائی پرہلاد مودی میڈیا سے بات کرتے ہوئے

وارانسی: وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی پرہلاد مودی نے نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت ’ڈور اسٹیپ ڈلیوری‘ اسکیم کے نفاذ میں اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی) سے جانچ کرانے کا مطالبہ کرکے سب کو چونکا دیا۔

Published: undefined

آل انڈیا فیئر پرائس شاپ ڈیلر ٖفیڈریشن کے سینئر نائب صدر پرہلاد مودی نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ قومی فوڈ سیکورٹی ایکٹ۔2013 کے تحت کوٹہ ڈیلروں کو فی ڈور اسٹیپ ڈیلوری پر 17 روپے ادائیگی کا التزام ہے لیکن انہیں نہیں دیا جارہا ہے۔ اس طرح اس مد کے کروڑوں روپے کہاں جارہے ہیں کوئی افسربتانے کے لئے تیار نہیں ہے اور اترپردیش کی حکومت بھی چپ ہے۔ایسے میں ضروری ہے کہ پورے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جائے تاکہ کوٹہ ڈیلروں کو انصاف مل سکے۔

دوسری طرف مسٹر پرہلاد مودی نے اپنے وزیراعظم بھائی نریندر مودی پر کانگریس کی طرف سے عائد کردہ رافیل دفاعی طیارے میں بدعنوانی کا جو الزام عائد کررہی ہے، اس کا دفاع کیا۔ انھوں نے اس تعلق سے کہا کہ ان کا بھائی ایماندار ہے اور وہ بدعنوانی میں ملوث نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined